حکومت کا اہم فیصلہ، گستاخانہ خاکوں کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کرنے کا اعلان، وکلا کی ٹیم بھی تیار

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کیا جائے گا،جامعتہ الازہر کی رہنمائی میں پاکستانی وکلا ٹیم کردار ادا کرے گی،گستاخانہ خاکوں کیخلاف ہرطرح مئوثر آواز اٹھائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی

امور نورالحق قادری سے مصری سفیرطارق نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کیا جائے گا،جامعہ الازہر کی رہنمائی میں پاکستانی وکلا کی ٹیم کردار ادا کریں گے۔مصری سفیر نے کہا کہ اسلام آباد میں جامعہ الازہر سے منسلک کالج کی سطح کا ادارہ قائم کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں