اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد فواد چودھری نے وزارت اطلاعات ونشریات کا عہدہ سنبھال لیا ہے جبکہ شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر شبلی فراز جلد بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،ادھر وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وزارت اطلاعات ونشریات کی ذمہ داریاں دینے سے
متعلق گفتگو کی۔۔۔۔ عمران خان نے مخالفین کو چاروں شانے چِت کر دیا، پی ٹی آئی نے لاہور کی بڑی سیاسی وکٹ اڑا لی لاہور (پی این آئی) سابق رکن قومی اسمبلی میاں عمر حیات کے صاحبزادے میاں خضر حیات نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے حلقہ این اے 127میں انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمو دالرشید نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید اور جمشید اقبال چیمہ نے میاں خضر حیات کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس سے حلقہ این اے 127میں پاکستان تحریک انصاف مزید مزید مضبوط ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف پراپیگنڈے اور الزام تراشیوں کے ذریعے اپنی کرپشن پرپردہ ڈالنا چاہتی ہے ، احتساب کا عمل روک کر ملک و قوم کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ، ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے تحریک انصاف کو ملنے والے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے کیوں ہچکچاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ،مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کا کارکردگی کے میدان میں تحریک انصاف کی حکومت سے کوئی مقابلہ نہیں ، ماضی کے ادوار میں دونوںجماعتوں کی قیادت نے ملک کے نام پر اپنی ترقی پر توجہ مرکوز رکھی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نا مسائد حالات اور گھمبیر چیلنجز کے باوجود ملک کو آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر جس طرح کے کرپشن چارجز ہیں وزیر اعظم عمران خان پر اس طرح کا ایک بھی الزام نہیں اور دونوں جماعتوں کے رہنما اور اراکین بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں کہ عمران خان ایماندار شخصیت ہیںاور پاکستان
کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مسائل پر بات کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں