اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف خاندان احتساب کرنے والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، رائیونڈ میں صوبائی حکومت کی زمین جعلی چٹھی پر کس کے نام منتقل کی چوری پکڑی گئی، واپس سرکارکے نام منتقل کر دی گئی، جائیداد کے معاملات دیکھنا محکمہ مال پنجاب کا کام ہے لیکن نکی مریم کو اس میں بھی شہزاد اکبر ہی نظر آتا ہے، کہیں ایسا نہ ہو آگے گھریلو لڑائیاں بھی میرے متھے
لگادے۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ افسوس ہے کہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کی خاطر احتساب یا سوال کرنے والوں کو انتقام کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اس عمل سے بھی محض آپ کی چوری کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں صوبائی حکومت کی زمین جعلی چٹھی پر کسی کے نام ٹرانسفر ہوئی اور چوری پکڑی گئی تو واپس سرکار کے نام منتقل کر دی گئی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ اعتراض کرنے والوں کیلئے عدالت موجود ہے اور جائیداد کی منتقلی کا کام محکمہ مال پنجاب کا ہے لیکن نکی مریم کو اس میں بھی شہزاد اکبر ہی نظر آتا ہے جبکہ اب آگے ہونے والی گھریلو لڑائیاں بھی میرے متھے نہ لگا دیں۔۔۔۔ کورونا وائرس، ہفتے میں کتنے دن نجی تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز دیدی گئی؟ طلبا اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرمنصوبہ بند ی ، ترقی واصلاحات اسدعمر نے ہفتہ میں دو دن تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز این سی او سی کے اگلے اجلاس میں رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل حل کرائے جائیں گے، تعلیمی اداروں کو کورونا وبا کے باعث بندش میں شدید مسائل درپیش ہیں جن کا ادراک ہے۔جمعرات کونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر سے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ اسدعمر نے ہفتہ میں دو دن تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز این سی او سی کے اگلے اجلاس میں رکھنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے باعث نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل حل کرائے جائیں گے۔آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو کورونا وبا کے باعث بندش میں شدید مسائل درپیش ہیں جن کا ادراک ہے۔کورونا ایک عالمی
وباہے اور اس سے بچنے کے لیے انسانی جانوں کی خاطر سخت فیصلے کرنا پڑے ہیں جن میں سکولوں کی بندش کا بھی فیصلہ شامل ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے 8اپریل کا احتجاج ان کا بنیادی حق تھا تاہم ہماری بات مان کراحتجاج ختم کرنے پر ان کے مشکور ہیں۔ اسد عمر نے ا سکولوں کو مالی مسائل کے پیش نظر حکومتی امدادی ریلیف پیکج اور آسان شرائط پر قرضے دلانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آن لائن طریقے سے مکمل پڑھائی ممکن نہیں ہورہی ہے اس لیے وہ اس تجویز سے متفق ہیں کہ ہفتے میں دو دن تعلیمی اداروں کو لازمی کھولاجائے اور اس تجویز کو ہفتے والے دن این سی او سی کے اجلاس میں خود پیش کرینگے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں