افغانستان سے فوج کا انخلاء، امریکی وزیر خارجہ اچانک کابل پہنچ گئے

کابل(شِنہوا)امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا اچانک دورہ کیا ہے۔طلوع نیوز ٹی وی چینل نے جمعرات کے روز بتایا کہ انتھونی بلنکن برسلز سے کابل کیلئے روانہ ہوئے اور وہ دورے کے دوران افغان رہنماں سے ملاقات کر کے باہمی مفادات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔امریکہ کے اعلی سفارتکار کی جانب سے یہ دورہ اس اعلان کے ایک دن بعد ہی کیا جا رہا ہے جس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ

11 ستمبر سے قبل افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو واپس بلا لیا جائیگا۔۔۔۔ شریف خاندان کی رائیونڈ میں موجود رہائش گاہ گرانے کا منصوبہ کس نے اور کیوں بنایا؟ ن لیگی رہنما نے سنگین الزام عائد کر دیا لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دبائو ڈال کر راتوں رات دستاویز میں تبدیلی کی گئی، عمران خان کی سرپرستی میں مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے منصوبہ بنایا کہ رائیونڈ کا گھر گرایا جائے، جمعرات کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بورڈ آف ریوینیو کے عملے سے گن پوائنٹ پر ریکارڈ تبدیل کروایا گیا اور پرائیویٹ لینڈ کو اسٹیٹ لینڈ بنایا گیا، عدالت نے روک دیا ورنہ ان کا پورا منصوبہ تیار تھا، عمران خان بغض نواز اور شہباز میں یہ سب کر رہے ہیں، مشیر  احتساب شہزاد اکبر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہزاد اکبر صاحب عمران خان کے حکم پر کمیشن کھاتے پکڑے گئے، شہزاد اکبر صاحب نے پٹواریوں کو یرغمال بنایا ہوا تھا، دستاویزت میں ہیر پھیر کرنے والوں کے بارے میں ہمیں پتہ ہے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ رائیونڈ کی تمام اراضی 1992سے شریف خاندان کی ملکیت ہے، یہ لوگ گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں، شریف فیملی کو یا وہاں کے مکینوں کو کوئی نوٹس نہیں کیا گیا، شریف خاندان کے پاس موجود ریکارڈ کون بدلے گا،ان کا کہنا تھا کہ بدمعاش ٹولے کا فوکس بورڈ آف ریوینیو اور رائیونڈ میں شریف خاندان کا گھر ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نظریہ دفن ہو گیا تو شریف خاندان کے گھر پر پوری مشینری لگا دی، ہمت یا جرات ہے تو عمران خان جاتی عمرہ کا گھر گرا کر دکھائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close