خورشید شاہ کی گرفتاری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کی ممبر ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا ہے کہ سید خورشید شاہ کے کیس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، ابھی تک ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا لیکن خورشید شاہ کو مسلسل قید رکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز پھر خورشید احمد شاہ کی ضمانت کی پٹیشن ایک بار پھر التوا ہوئی کیونکہ کبھی نیب پراسیکیوٹر علیل ہوتے ہیں کبھی مصروف۔ انہوں نے کہا کہ سیدخورشید احمد شاہ پر کوئی

الزام ثابت نہیں ہوا مگر انہیں دو سال سے قید میں رکھا جا رہا ہے۔ بغیر سزا کے سالوں سال بے قصور سیاستدانوں کو قید میں رکھنا کہاں کا احتساب ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب عمران نیازی کا سیاسی ہتھیار بنا ہوا ہے اور عمران خان کی خواہش پر ان کے مخالف سیاستدانوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ۔۔۔۔ برطانیہ میں شاندار کارکردگی، محمد رضوان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا لندن (پی این آئی ) پاکستانی وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ محمد رضوان کو برطانیہ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں شامل کر لیا گیا۔ محمد رضوان کو اس سال وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز میں منتخب کر لیا گیا ہے۔محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں 40 سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ کے دوران شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں منتخب ہونے والے 18ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال شان مسعود اور بابراعظم کو بھی وزڈن کی ٹیسٹ ٹیم آن 2020ء کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔محمد رضوان سے قبل فضل محمود، مشتاق احمد، آصف اقبال، حنیف محمد اور ماجد خان بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، ظہیر عباس، جاوید میانداد، عمران خان، سلیم ملک ،وقار یونس اور وسیم اکرم بھی بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل رہے ہیں، سعید انور، ثقلین مشتاق، محمد یوسف، یونس خان اور مصباح الحق بھی یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close