فیصل آباد (آئی این پی )فیصل آباد میں کورونا وائرس کا پہلامعصوم شکار 22دن کے بچے کو چلڈرن اسپتال کے آئسو لیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطا بق22دن کے معصوم بچے محمد تقی کو تیز بخار کی حالت میں الائیڈ اسپتال لا یا گیا شک پڑنے پر کوویڈ19وائرس کا ٹیسٹ کروا یا گیا تو ٹیسٹ مثبت آیا اسپتال انظا میہ نے فوری طور پر معصوم بچے کو چلڈرن اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا معصوم بچے کو کوویڈ19وائرس کی خبر اسپتال
میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اسپتال میں دا خل دیگر بچوں کے والدین پر یشان ہو گئے ذرائع کے مطا بق متعدد والدین اپنے بچوں کو اسپتال سے ڈسچارج کروا نے پر بضد ہو گئے اسپتال انتظا میہ سمجھانے میں مصروف ہو گئی ۔۔۔۔ کورونا وائرس، ہفتے میں کتنے دن نجی تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز دیدی گئی؟ طلبا اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرمنصوبہ بند ی ، ترقی واصلاحات اسدعمر نے ہفتہ میں دو دن تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز این سی او سی کے اگلے اجلاس میں رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل حل کرائے جائیں گے، تعلیمی اداروں کو کورونا وبا کے باعث بندش میں شدید مسائل درپیش ہیں جن کا ادراک ہے۔جمعرات کونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر سے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ اسدعمر نے ہفتہ میں دو دن تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز این سی او سی کے اگلے اجلاس میں رکھنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے باعث نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل حل کرائے جائیں گے۔آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو کورونا وبا کے باعث بندش میں شدید مسائل درپیش ہیں جن کا ادراک ہے۔کورونا ایک عالمی وباہے اور اس سے بچنے کے لیے انسانی جانوں کی خاطر سخت فیصلے کرنا پڑے ہیں جن میں سکولوں کی بندش کا بھی فیصلہ شامل ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے 8اپریل کا احتجاج ان کا بنیادی حق تھا تاہم ہماری بات مان کراحتجاج ختم کرنے پر ان کے مشکور ہیں۔ اسد عمر نے ا سکولوں کو مالی مسائل کے پیش نظر حکومتی امدادی ریلیف پیکج اور آسان شرائط پر قرضے دلانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ
کالجزایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آن لائن طریقے سے مکمل پڑھائی ممکن نہیں ہورہی ہے اس لیے وہ اس تجویز سے متفق ہیں کہ ہفتے میں دو دن تعلیمی اداروں کو لازمی کھولاجائے اور اس تجویز کو ہفتے والے دن این سی او سی کے اجلاس میں خود پیش کرینگے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں