اسلام آباد(آئی این پی)مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تناو کم کرنے کے لئے دونوں ممالک کے اعلی انٹیلی جنس افسران کے درمیان خفیہ مذاکرات کا دور ہوا ہے، یہ دعوی برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے کیا ہے، رائٹرز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے اعلی انٹیلی جنس حکام کے
درمیان جنوری کے مہینے میں دبئی میں خفیہ مذاکرات ہوئے جس میں دونوں ممالک کے انٹیلی جنس حکام کے درمیان مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہوئی،برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعوی کیا کہ دونوں ممالک کے لئے سہولت کاری متحدہ عرب امارات نے کی،امریکا میں یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے ثالثی کررہا ہے، متحدہ عرب امارات نے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر اور کشمیر میں کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کیا،امریکا میں یو اے ای کے سفیر یوسف العتیبہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت چاہے اچھے دوست نہ بن سکیں لیکن ایسے حالات تو پیدا کئے جاسکتے ہیں جہاں دونوں بات کرسکیں، امید ہے دونوں ممالک سفارتی عملے کی بحالی اور تعلقات کو صحت مند سطح پر پہنچانے پر زور دینگے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں