این اے249ضمنی انتخاب، تحریک انصاف نے فوج تعینات کرنے اور پولنگ کا دن تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

کراچی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے این اے249ضمنی انتخاب کے دوران فوج تعینات کرنے اور پولنگ کا دن تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیاجمعرات کواین اے 249ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمشنراعجازانورچوہان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی وفد الیکشن کمیشن پہنچا، وفد میں خرم شیرزمان،ایم پی اے شہزاد قریشی اور بلال غفار شامل تھے۔پی ٹی آئی وفد نے شکایات وتحفظات پر مشتمل درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے سپرد کی ،

درخواست میں پی ٹی آئی نے این اے249میں فوج تعینات کرنیکامطالبہ کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ این اے249میں پولنگ کادن بھی تبدیل کیاجائے۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے درخواست کی ہے کہ رمضان کے سبب29اپریل کا الیکشن اتوارکے دن کرلیا جائے، بلدیہ میں جس طرح جلائوگھیرائو ہورہاہے تو29اپریل کوکیا ہوگا۔خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے الیکشن کمیشن کو زیادہ تکلیف ہے، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوچکا ہے،پی ایس88میں بھی ہمیں شکایات ملتی رہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 249 میں سیکیورٹی صورتحال کو دیکھ لیاجائے، پوری امیدہے کہ این اے249میں بڑی تعداد میں ووٹ لیں گے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری پرامن الیکشن کروانا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ڈسکہ والی صورتحال پیدا ہو۔۔۔۔۔ ڈالر مزید گرتا چلا گیا، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں بڑی کمی ہو گئی کراچی (پی این آئی)انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید152,85روپے سے گھٹ کر 152.75روپے اور قیمت فروخت152.95روپے سے گھٹ کر 152.85روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید152.60روپے اور قیمت فروخت 152.90روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی  قیمت خرید181روپے سے بڑھ کر182روپے اور قیمت فروخت182.80روپے سے بڑھ کر183.50روپے پر پہنچ گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید208.50روپے سے بڑھ کر209.50روپے اور قیمت فروخت210.50روپے سے بڑھ کر211روپے پر جا پہنچی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںدو روزہ تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںدو روزہ تیزی کا تسلسل

ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 81.04پوائنٹس کی کمی سے 45230.18پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 58.28فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروںکو 18ارب41کروڑ85لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 5کروڑ77لاکھ 63ہزار شیئرززائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس45445پوائنٹس کی بلند سطح  پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے باعث مندی چھاگئی اور انڈیکس45176پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 81.04پوائنٹس کی کمی سے 45230.18پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس34.78پوائنٹس کی کمی سے 18509.60پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24.66پوائنٹس کی کمی سے 30683.10پوائنٹس کی سطح

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں