این اے 249ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے پولنگ کا دن تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا، وجہ کیا بنی؟

کراچی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے این اے249ضمنی انتخاب کے دوران فوج تعینات کرنے  اور پولنگ کا دن  تبدیل کرنے  کا مطالبہ کردیاجمعرات کواین اے 249ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمشنراعجازانورچوہان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی وفد الیکشن کمیشن پہنچا، وفد میں

خرم شیرزمان،ایم پی اے شہزاد قریشی اور بلال غفار شامل تھے۔پی ٹی آئی وفد نے شکایات وتحفظات پر مشتمل درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے سپرد کی ، درخواست میں پی ٹی آئی نے این اے249میں فوج تعینات کرنیکامطالبہ کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ این اے249میں پولنگ کادن بھی تبدیل کیاجائے۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے درخواست کی ہے کہ رمضان کے سبب29اپریل کا الیکشن اتوارکے دن کرلیا جائے، بلدیہ میں جس طرح جلائوگھیرائو ہورہاہے تو29اپریل کوکیا ہوگا۔خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے الیکشن کمیشن کو زیادہ تکلیف ہے، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوچکا ہے،پی ایس88میں بھی ہمیں شکایات ملتی رہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 249 میں سیکیورٹی صورتحال کو دیکھ لیاجائے، پوری امیدہے کہ این اے249میں بڑی تعداد میں ووٹ لیں گے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری پرامن الیکشن کروانا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ڈسکہ والی صورتحال پیدا ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close