رائیونڈ میں صوبائی حکومت کی زمین جعلی چٹھی پر کس کے نام منتقل کی گئی؟چوری پکڑی گئی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف خاندان احتساب کرنے والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، رائیونڈ میں صوبائی حکومت کی زمین جعلی چٹھی پر کس کے نام منتقل کی  چوری پکڑی گئی، واپس سرکارکے نام منتقل کر دی گئی، جائیداد کے

معاملات دیکھنا محکمہ مال پنجاب کا کام ہے لیکن نکی مریم کو اس میں بھی شہزاد اکبر ہی نظر آتا ہے، کہیں ایسا نہ ہو آگے گھریلو لڑائیاں بھی میرے متھے لگادے۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان  کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ افسوس ہے کہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کی خاطر احتساب یا سوال کرنے والوں کو انتقام کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اس عمل سے بھی محض آپ کی چوری کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں صوبائی حکومت کی زمین جعلی چٹھی پر کسی کے نام ٹرانسفر ہوئی اور چوری پکڑی گئی تو واپس سرکار کے نام منتقل کر دی گئی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ اعتراض کرنے والوں کیلئے عدالت موجود ہے اور جائیداد کی منتقلی کا کام محکمہ مال پنجاب کا ہے لیکن نکی مریم کو اس میں بھی شہزاد اکبر ہی نظر آتا ہے جبکہ اب آگے ہونے والی گھریلو لڑائیاں بھی میرے متھے نہ لگا دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close