سینیٹ الیکشن میں کیمرے، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل ایوان بالا میں پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کے معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس 19اپریل بروز پیر کو طلب کر لیا گیا۔تحقیقاتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کمیٹی کنونیئر کا انتخاب کیا جائیگا جبکہ کمیٹی باضابطہ اپنے کام کا آغاز کریگی۔جمعرات کوسینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ایوان بالا میں پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کے معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس 19اپریل

بروز پیر کو صبح ساڑھے11بجے کمیٹی روم نمبر 1میں ہو گا۔کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کمیٹی کنونیئر کا انتخاب کیا جائیگا جبکہ کمیٹی باضابطہ اپنے کام کا آغاز کریگی ۔ کمیٹی میں حکومتی سینیٹر زسرفراز بگٹی، سینیٹر محمد اعظم خان سواتی، فاٹا کے سینیٹر ہدایت اللہ، جے یو آئی کے سینیٹر طلحہ محمود،مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر رانا مقبول احمد،پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر مینڈرو شامل ہیں۔ کمیٹی میں سابق آفس سیکریٹری ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پی آئی پی)محمد انور بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کی پابند ہوگی۔۔۔۔۔۔ ڈالر مزید گرتا چلا گیا، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں بڑی کمی ہو گئی کراچی (پی این آئی)انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید152,85روپے سے گھٹ کر 152.75روپے اور قیمت فروخت152.95روپے سے گھٹ کر 152.85روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید152.60روپے اور قیمت فروخت 152.90روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی  قیمت خرید181روپے سے بڑھ کر182روپے اور قیمت فروخت182.80روپے سے بڑھ کر183.50روپے پر پہنچ گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید208.50روپے سے بڑھ کر209.50روپے اور قیمت فروخت210.50روپے سے بڑھ کر211روپے پر جا پہنچی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںدو روزہ تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںدو روزہ تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 81.04پوائنٹس کی کمی سے 45230.18پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ

58.28فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروںکو 18ارب41کروڑ85لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 5کروڑ77لاکھ 63ہزار شیئرززائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس45445پوائنٹس کی بلند سطح  پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے باعث مندی چھاگئی اور انڈیکس45176پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 81.04پوائنٹس کی کمی سے 45230.18پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس34.78پوائنٹس کی کمی سے 18509.60پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24.66پوائنٹس کی کمی سے 30683.10پوائنٹس کی سطح

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں