بڑے شہر میں سب اچھا، رکاوٹیں ختم، سڑکیں کھل گئیں، ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہو گئی

کراچی (پی این آئی) تین روز سے جاری احتجاج ختم ہونے کے بعد بند کراچی شہر کی سڑکیں کھل گئیں اور ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہوگئی۔کراچی کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بلدیہ حب ریور روڈ پر جاری احتجاج ختم ہونے کے بعد روڈ کوٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے اور شہر میں اس وقت صورتحال معمول پر آگئی ہے اور کہیں پر بھی روڈ ٹریفک کے لیے بند نہیں ہے۔شہر میں گزشتہ روزشدید کشیدگی رہی۔

شاہراہ فیصل اسٹارگیٹ پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا،کورنگی ڈھائی نمبر پر مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس ایچ او سعودآباد اور 5 اہلکار بھی زخمی ہوگئے جب کہ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر جانے والے بھی کئی افراد زخمی ہوئے اس دوران مظاہرین نے کئی موٹر سائیکلوںکو آگ لگا دی ۔۔۔۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کورونا ایس او پیز پر ڈنڈے سے عمل کرانے کا اعلان

لاہور (پی این آئی) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدمت آپ کی دہلیز پر کے پروگرام سے عوام کو ریلیف ملے گا اور اب افسر شاہی کا بھی احتساب ہوگا، عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور عوام کو ریلیف دینے میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کو فارغ کر دیا جائے گا۔کورونا کی تیسری لہر کے بے قابو ہو جانے کے حوالے سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے واضح کیا کہ کورونا ایس او پیز پر اب ڈنڈے سے عمل کروایا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close