کورونا کی تیسری لہر نے تباہی پھیر دی، گذشتہ 24 گھنٹے میں اموات کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، کتنے جان سے گئے؟

اسلام آباد (پی این آئی) گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا سے ایک روز کے دوران 135 اموات ہوئیں جو رواں سال اب تک ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48092 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4681 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 135 افراد انتقال کرگئے۔واضح رہے

کہ پاکستان میں گزشتہ سال 25 جون کو کورونا سے 148 اموات ہوئی تھیں جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات اس عرصے میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔۔۔۔۔

وقت کا پہیہ الٹا چل پڑا،شہباز شریف کے دست راست کو تین سال بعد جیل سے رہائی مل گئی

لاہور (پی این آئی) وقت کا پہیہ الٹا چل پڑا، اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات میں تین سال سے جیل میں بند مسلم لیگ ن کے صدر، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کت دست راست لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سا بق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ تین سال بعد ضمانت پر رہا ہوگئے۔گذشتہ روز لاہر ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ آج لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قراردیا کہ ملزم کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، ریفرنس کی سماعت 66 بار ملتوی ہوئی اور ٹرائل کے مکمل ہونے میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں لہٰذا ملزم کو اتنا لمبا عرصہ سزا کے بغیر جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، احتساب عدالت کی آرڈر شیٹ سے تاخیر کے ذمہ دار دونوں فریق ہیں۔
عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ غیر ضروری تاخیر پر عدالتی فیصلے موجود ہیں اور عدالتی فیصلوں کی نظیر میں تاخیر ضمانت کا بہترین جواز ہے۔فیصلہ آنے پر احتساب عدالت نے 50،50 لاکھ روپے دو مچلکوں پر احد چیمہ کی روبکار جاری کردی۔۔۔۔۔

close