لاہور (پی این آئی) وقت کا پہیہ الٹا چل پڑا، اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات میں تین سال سے جیل میں بند مسلم لیگ ن کے صدر، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کت دست راست لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سا بق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ تین سال بعد ضمانت پر رہا ہوگئے۔گذشتہ روز لاہر ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ آج لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے احد چیمہ
کی درخواست ضمانت پر 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قراردیا کہ ملزم کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، ریفرنس کی سماعت 66 بار ملتوی ہوئی اور ٹرائل کے مکمل ہونے میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں لہٰذا ملزم کو اتنا لمبا عرصہ سزا کے بغیر جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، احتساب عدالت کی آرڈر شیٹ سے تاخیر کے ذمہ دار دونوں فریق ہیں۔
عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ غیر ضروری تاخیر پر عدالتی فیصلے موجود ہیں اور عدالتی فیصلوں کی نظیر میں تاخیر ضمانت کا بہترین جواز ہے۔فیصلہ آنے پر احتساب عدالت نے 50،50 لاکھ روپے دو مچلکوں پر احد چیمہ کی روبکار جاری کردی۔۔۔۔۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کورونا ایس او پیز پر ڈنڈے سے عمل کرانے کا اعلان
]لاہور (پی این آئی) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدمت آپ کی دہلیز پر کے پروگرام سے عوام کو ریلیف ملے گا اور اب افسر شاہی کا بھی احتساب ہوگا، عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور عوام کو ریلیف دینے میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کو فارغ کر دیا جائے گا۔کورونا کی تیسری لہر کے بے قابو ہو جانے کے حوالے سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے واضح کیا کہ کورونا ایس او پیز پر اب ڈنڈے سے عمل کروایا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں