این سی او سی اجلاس، کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈان کا فیصلہ موخر کر دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (آئی این پی ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈان کا فیصلہ موخر کردیا۔ اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ این سی او سی نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو مزید سخت کرنے اور پہلے سے جاری اقدامات کو مزید دو سے تین روز مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا۔ مانیٹرنگ کے نتائج کی روشنی میں دوبارہ اجلاس

بلا کر فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پندرہ فیصد سیزائد مثبت کیسز والے شہروں میں مکمل لاک ڈان کی تجویز منظور نہ ہوسکی۔ این سی او سی نے صوبوں کو کورونا ایس او پیز پر مزید سختی سے عمل درآمد کی سفارش کرتے ہوئے پولیس کے زریعے ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔۔۔۔۔

close