کراچی(آئی این پی)پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی)کے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی،اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی)کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سی ای سی نے گیلانی کی مستعفی ہونے کی پیشکش مسترد
کردی، یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سمجھتی ہے تو میں ابھی مستعفی ہونے کو تیار ہوں،یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی پر ایسے الزامات نہیں لگائے جاسکتے جن میں حقیقت نہ ہو،سی ای سی کے شرکا نے کہا کہ آپ نے اصولوں پر وزیراعظم کی کرسی کو ٹھوکر ماری، مستعفی نہ ہوں، پوری پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔۔۔۔۔ ڈسکہ انتخاب شفاف رہے، الیکشن کمیشن کی کارکردگی کا اعتراف کر لیا گیا اسلام آباد(آئی این پی)پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75ڈسکہ ضمنی انتخاب پر فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق ڈسکہ انتخاب شفاف رہے، الیکشن عملے نے توجہ سے انتخابی عمل سرانجام دیا، ضمنی انتخاب میں انتخابی خلاف ورزیوں کے واقعات کم رونما ہوئے،فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فافن عملے نے الیکشن میں 193انتخابی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جن میں 115پارٹی کیمپ کی پولنگ اسٹیشن کے باہر ہونے سے متعلق تھیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 38واقعات الیکشن عملے کے ایک کمرے میں ایک الیکشن بوتھ سے زیادہ قائم کرنے سے متعلق ہیں جبکہ 91فیصد پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا،فافن رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کے موثر انتظامات کیے، تشدد کے بڑے واقعات رپورٹ نہیں ہوئے تاہم کورونا کے حوالے سے 46فیصد پولنگ اسٹیشنز پر ایس او پیز پر عملدرآمد ناقص تھا جبکہ 3فیصد پولنگ اسٹیشنز پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہی نہیں کیا گیا، ووٹر کیلئے کسی اور کی جانب سے مہر لگانے کا ایک واقعہ بھی سامنے آیا، پولنگ ایجنٹس کو فارم 45کی کاپیاں فراہم کی گئیں،رپورٹ کے مطابق الیکشن میں 43فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، حلقے میں خواتین کے ووٹ کی رجسٹریشن مردوں سے زیادہ رہی جبکہ حلقے میں 2018کے انتخابات سے خواتین ووٹرز میں تقریبا 22ہزار ووٹ کا اضافہ ہوا اور حلقے میں مرد ووٹرز میں 19ہزار کا اضافہ ہوا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں