یکم رمضان کو بینکوں سے کٹوتی، زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے رواں سال کے لیے یکم رمضان کو بینکوں سے کٹوتی کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے۔ سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی اور یکم رمضان کو بینک عوام کے لیے بند رہیں گے۔۔۔۔۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کسی مداخلت کے

بغیرڈسکہ میںمیدان کھلا دیا،فردوس عاشق اعوان نے عوام کا فیصلہ تسلیم کر لیا لاہو ر(آن لائن )وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسکہ این اے 75 کے آزاد شفاف اور منصفانہ ضمنی انتخاب کا انعقاد یقینی بنایا گیا وزیراعظم پاکستان کی طرف سے ہدایات پر انتخابی امیدواروں کو کسی مداخلت کے بغیر مقابلے کا کھلا میدان دیا گیا-الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر پوری طرح عمل کیا گیا۔ڈسکہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی شکست کو کبھی کھلے دل سے قبول نہیں کیا ن لیگ کی نظریاتی سوچ اور تربیت صرف جیت پر جشن منانا ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں ہمارا مقابلہ قبضہ مافیا مفاد پرست غنڈہ گرد عناصر اور گدی نشینی کی سیاست سے تھا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل بھی بریف کیس اٹھا کر پھر نے والے کے نواسے نے لوگوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش کی جبکہ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر منصفانہ شفاف اور آزادانہ ماحول میں الیکشن منعقد کرایا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے درجنوں ایم پی اے پولیس اسٹیشنز پر دندناتے پھرتے رہے انہوں نیالیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط ہوا میں اڑا دیئے انہوں نے کہا کہ اقتدار کے باوجود پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی -صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر لاہور میں ہونے والی کانفرنس کانوٹس مجھے ملا ہے آر او صاحب پر پاکستان تحریک انصاف کے تحفظات آج بھی ویسے ہی ہیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے انصاف چاہتے ہیں عوام کو کرونا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے -سلیم بریار کی قیادت میں

پاکستان مسلم لیگ ق نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی کی سیاست کرنے والے ملک کا مستقبل نہیں سنوار سکتے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے الیکشن کا ٹرن آؤٹ کم رہا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنا فیصلہ ڈسکہ کے عوام پر چھوڑتے ہیں عوامی فیصلے کو قبول کریں گے -انتخابی مہم ختم ہونے کے باوجود ویڈیو لنک پر خطاب کیا گیا اس پر الیکشن کمیشن کوئی کارروائی نہیں کی آر اوصاحب ایک مخصوص جماعت کے مخصوص ایجنڈے کو لے کر آگے چل رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں