کراچی (آئی این پی) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھرمیں ہفتے میں 2 روز کاروبار مکمل معطل رہے گا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد میں بھی تمام چھوٹے بڑے تجارتی و کاروباری مراکز بند رہیں گے تاہم میڈیکل اسٹور، دودھ اور بیکری آئٹم کی دکانیں کھلی رہیں گی۔قبل ازیں
سندھ تاجر اتحاد نے کورونا وائرس کے باعث کاروبار پر حکومتی پابندیوں کے خلاف جیل بھرو تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ کاروبار بند نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہر قائد میں سندھ تاجراتحاد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیشک گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا جائے لیکن کاروبار بند نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ رات 8 بجے کاروبار بند کرنا درآصل تاجروں کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد از جلد عوام کو ویکسین فراہم کرے۔سندھ تاجر اتحاد نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ گزشتہ سال بھی ٹیکس معاف کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن جواب ٹیکس معاف کرنے کے بجائے اس میں مزید اضافہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق تاجر اتحاد نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیں مگر کاروبار بند نہیں کریں گے۔ ایف ائی اے نے جہانگیر ترین اور فیملی کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں، ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین جمعے کو نی لانڈرنگ کے الزامات کا جواب دینے لاہور میں واقع وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) کے ہیڈکوارٹرز میں تفتیشی حکام کے سامنے پیش ہوگئے۔ وہ دو گھنٹے تک ایف آئی اے کے افسروں کے سوالوں کے جواب دیتے رہے۔ اس سے قبل ان کے صاحبزادے علی ترین بھی ایف آئی اے میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کے ایک اعلی افسر نے میڈیا کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ منی لانڈرنگ کے اس مقدمے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے اور تفتیش مکمل ہونے تک جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین اور اہلیہ کے بینک اکاونٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ایف آئی اے نے متعلقہ اداروں سے درخواست کی تھی جس پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ علی ترین کے 21، جہانگیر ترین کے 14 اور ان کی اہلیہ کا ایک اکاونٹ منجمد کیا گیا ہے۔’ان کے یہ اکاونٹ مختلف سرکاری اور نجی بینکوں میں تھے۔ کل نو بینکوں کے
کھاتے منجمند ہونے کے بعد اب تحقیقات مکمل ہونے تک ان کو استعمال نہیں کیا جاسکتا۔‘خیال رہے کہ 22 مارچ کو جہانگیرتین اور ان کی خاندان کے دیگر افراد پر ایف آئی اے نے دو مقدمات درج کیے تھے جن میں الزام لگایا تھا کہ ترین فیملی کے افراد نے پبلک لمیٹڈ کمپنی جےڈی ڈبلیو سے اربوں روپے اپنے ذاتی اکاونٹس میں منتقل کیے جو کہ غیر قانونی تھا۔ ایک مقدمہ منی لانڈرنگ جبکہ دوسرا بینکنگ فراڈ سے متعلق ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق بند کئے جانے والے 36 اکاونٹس میں سے چار اکاونٹ امریکی ڈالرز جبکہ دو برطانوی پاونڈز اور تین پاکستانی کرنسی اکاونٹ تھے۔ جہانگیر ترین نے دوروزقبل عدالت سے اپنی عبوری ضمانت کروانے کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کے اکاؤنٹس بند کئے جارہے ہیں۔ جہانگیر ترین جب ایف آئی اے کے دفتر آئے تو اس وقت ان کے ساتھ ان کا ایک سیکرٹری تھا۔ اس سے قبل جب انہوں نے عدالت سے عبوری ضمانت کروائی تو اس وقت تحریک انصاف کے متعدد ایم این ایز اور ایم پی ایز ان کے ساتھ عدالت آئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں