اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپسی کے لیے اہم پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کی(ن) لیگ کو قیمت چکانا گی، پیپلزپارٹی کی قیادت سمجھدار ہے، پی ڈی ایم ختم ہو چکی،۔وفاقی
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف خواہش ظاہر کریں تو چوبیس گھنٹوں میں ان کی سفری دستاویزات جاری کر دیں گے۔۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ عمران خان 5 سال پورے کرے گا اوراگلے الیکشن میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کرےگا۔ پی ڈی ایم ختم ہو چکی، اب عمران خان کیلئے ستے خیراں دیکھ رہا ہوں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت سمجھدار ہے، فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے پر ن لیگ کو قیمت چکانا ہوگی۔آصف زرداری تاش چھاتی کے ساتھ لگا کر کھیل رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان سے کہا تھا بچوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں آپ خراب ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم منہگائی کنٹرول کرلیں گے۔ رمضان پیکج کا اعلان جلد کردیا جائےگا۔ عمران خان کیلئے اپوزیشن کوئی چیلنج نہیں ہے۔ صرف مہنگائی چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔عدالتیں آزاد ہیں تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف ملے گا۔ غریب طبقے کو مکانات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے میں بہتری کیلئے کوششیں جا ری ہیں۔ نیب، ایف آئی اے اور دیگر ادارے بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ تمام ویزے آن لائن کر دیئے ہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی بہتر ہے، چین اور دیگر ممالک سے اچھے تعلقات ہیں۔مزیدبرآں وزیراعظم عمران خان بھی دورہ لاہور پر ہیں، وزیراعظم نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی دستیابی کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں