لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں 29 ممبران نے شرکت کی،جن میں صوبائی وزرا، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عشائیے میں صوبائی وزرا ملک نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ، صوبائی مشیران عبدالحی
دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ، اراکین قومی اسمبلی میں سے جاوید اقبال وڑائچ، راجہ ریاض، سمیع حسن گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، غلام احمد لالی اور غلام بی بی بھروانہ اورا راکین پنجاب اسمبلی میں سے خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، بلال وڑائچ، عمر آفتاب ڈھلوں، طاہر رندهاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چودھری، افتخار گوندل، غلام رسول سنگھا، سلمان نعیم اور ٹکٹ ہولڈر سجاد وڑائچ شریک ہوئے۔ جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ، عبدالعلیم خان کے ردِعمل بھی آگیا لاہور(پی این آئی )صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا جہاز ان کے پاس اور میرا جہاز میرے پاس ہے،جہانگیر ترین نے مجھے عشائیے میں نہیں بلایا۔میں نے نہیں کہا مجھے کیوں نکالا یا مجھے کیوں گرفتار کیا؟ترازو سب کے لئے برابر ہونا چاہیے اور ہوگا۔میڈیا سے رمضان بازاروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ رمضان بازار میں چینی 65 روپے فی کلو ہوگی۔زیادہ تر جگہوں پر چینی 85روپے فی کلو ہو گئی ہے، رمضان بازاروں میں آٹے کا 10کلو کا تھیلا 375 روپے میں دستیاب ہوگا۔مقرر کردہ ریٹس پر اشیا کی فراہمی کے لیے ہر قدم اٹھایا جائے گا۔مقرر کردہ ریٹس سے زیادہ ریٹس لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں 29 ممبران نے شرکت کی،جن میں صوبائی وزرا، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں