ڈسکہ(پی این آئی )پاکستان پیپلزپارٹی نے این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی دنگل کل(ہفتے کو) سجنے جا رہا ہے جس میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلے کی توقع
ہے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے نوشین افتخار جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی اسجد ملہی میدان میں ہیں اور دونوں امیدواروں کی جانب سے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ الیکشن سے چند گھنٹے قبل پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ن لیگ کو ووٹ دینے کے اپنے وعدے پر قائم ہیں۔کستان پیپلزپارٹی نے این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں