اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جہانگیرترین سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، آپ معصوم ہیں یامجرم اس کا فیصلہ عدالت کریگی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے لکھا کہ جہانگیرترین کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہورہی، رپورٹ کے مطابق17شوگرملزاسکینڈل میں ملوث پائی گئیں، شوگراسکینڈل کاخمیازہ غریب عوام کوبھگتناپڑا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کوئی بھی غلط کام میں
ملوث ہو وزیراعظم اور حکومت برداشت نہیں کرے گی، جہانگیرترین سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، آپ معصوم ہیں یامجرم اس کافیصلہ عدالت کریگی۔۔۔۔
پنجاب میں 85 روپے فی کلو چینی ملنی چاہیے، شہزاد اکبر کا دعویٰ،پنجاب حکومت15روپے فی کلوچینی پرسبسڈی دے رہی ہے
اسلام آباد (این این آئی)مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت15روپے فی کلوچینی پرسبسڈی دے رہی ہے ،صوبے میں 85 روپے فی کلو چینی ملنی چاہیے۔ایک انٹرویومیں شہزاداکبر نے کہا کہ عدالت نے متعددبارحکومت کوچینی کی قیمت طے کرنیکاکہا اس بارحکومت نے خودچینی کی قیمت مقرر کی ہے پوری کوشش کریں گے کہ چینی مقررکردہ قیمت میں ملے۔شہزاداکبر نے کہا کہ جہانگیرترین کیخلاف کارروائی کسی کے کہنے پرنہیں کی گئی، کوئی بھی کیس ایسا نہیں جس میں کسی کوٹارگٹ کوکیاگیاہو، کسی اپنے سے سوال کرناتکلیف دہ عمل ہوتاہے یہ تاثردرست نہیں کہ حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے سے سوال نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی ضمن میں ایف بی آرکو5سال کی تحقیقات کرنیکاکہاگیاتھا 3، 4 شوگر ملز نے اسٹے لیا ہوا ہے اور دیگرپرٹیکس لگادیاگیاہے،18شوگرملزپرایف آئی اے کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے۔مشیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاوژن ہے کہ بلاتفریق احتساب ہو، جس کسی کولگتاہے اسکوٹارگٹ کیاجارہاہے وہ عدالت جائے سوالات کامطلب یہ نہیں وہ شخص مجرم ثابت ہوگیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں