اسلام آباد(پی این آئی) آئی ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں کمزور پڑجائیں گی۔ورلڈ بینک کی جانب سے ’’ پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹط نیوی گیشن ان سرٹین ٹائمز‘‘ کے عنوان سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرضہ پروگرام بحال ہونے سے معاشی سرگرمیوں پر
مختصر مدت کے لیے منفی اثر پڑے گا جب کہ کووڈ کے باعث بیروزگاری اور غربت پہلے ہی عروج پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 فیصد دیہی آبادی غربت کی کھائی میں گرچکی ہے۔ کووڈ 19 کے اثرات کی وجہ سے غذائی عدم تحفظ کا شکار آبادی میں بھی تین گنا اضافہ ہوا ہے اور یہ 3 سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی، اب تک کتنے ارب ڈالر مل گئے؟ اسلام آباد(آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے یہ قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت اب تک 2 ارب 45 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض کا پروگرام لیا ہوا ہے۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن نے چوتھے اور پانچویں جائزے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔۔۔۔ ۔شیخ رشید نے کن لوگوں کو گھر دینے کا اعلان کر دیا؟اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے، اسلام آباد میں 1800کیمرے سیف سٹی منصوبے کے تحت کام کر رہے ہیں ، 1200مزید کیمرے اسلام آباد پولیس کو فراہم کررہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ایگل فورس کو بھی اگلے ماہ تک متعارف کروایا جائے گا ، میڈیا سٹی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو گھر بھی دیئے جائیں گے اور یہ گھر ان صحافیوں کو دیئے جائیں گے جن کے پاس گھر نہیں ہیں، ماضی میں حکومت کی سکیم سے گھر لینے والے صحافیوں کو موجودہ سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔منگل کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس لائنز کے دورہ کے موقع پر آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ریسکیو سروس 1122 کیلئے 25گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں اور اسلام آباد میں ٹرائل بیسس پر ری چالان شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی کا قانون پاس کیا جا رہاہے اور اسلام آباد میں 24مقامات پر ٹوراسٹ پولیس متعارف کرا رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد
پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے، اسلام آباد میں 1800کیمرے سیف سٹی منصوبے کے تحت کام کر رہے ہیں جبکہ 1200مزید کیمرے اسلام آباد پولیس کو فراہم کررہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ایگل فورس کو بھی اگلے ماہ تک متعارف کروایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ میڈیا سٹی بھی بنانے جا رہے ہیں، میڈیا سٹی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو گھر بھی دیئے جائیں گے اور یہ گھر ان صحافیوں کو دیئے جائیں گے جن کے پاس گھر نہیں ہیں، ماضی میں حکومت کی سکیم سے گھر لینے والے صحافیوں کو موجودہ سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وفاقی حکومت سے پولیس کیلئے کورونا ویکسینیشن کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فرنٹ لائن ورکرز میں شامل ہے،لہٰذا ان کیلئے پہلے کورونا ویکسینیشن کی جانی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کوئی عدم اعتماد نہیں آرہا ، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم خود ہینڈل ہو گئی ہے، یہ ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان 5 سال پورے کرے گا، پی ڈی ایم کچھ نہیں بگاڑ سکتیہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں