پشاور(پی این آئی)سپر یم کورٹ نے خیبرپختونخواہ کے مختلف محکموں کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیاہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخواکے مختلف محکموں کے ملازمین کی مستقلی کے فیصلے پر صوبائی حکومت نے ہائیکورٹ کافیصلہ
عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیاتھا۔سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف خیبرپختونخواحکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلے کو کالعدم قرار دیاہے ۔ پشاور ہائیکورٹ نے 72 محکموں کے ملازمین کو مستقل کرنے کافیصلہ دیا تھا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپر یم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں