تعلیمی اداروں کو عیدالفطر تک بند کرنے کا فیصلہ، طلبا اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی )صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب کے 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تمام تعلیمی ادارے عید الفطر تک بند رہیں گے جن میں لاہور ،راولپنڈی ، گجرات ، گوجرانوالہ، ملتان ، بہاولپور ، سیالکوٹ ، سرگودھا، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی

جی خان ، شیخوپورہ اور رحیم یار خان شامل ہیں ۔دو ہفتوں کے بعد صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق مراد راس کا کہناتھا کہ 19 اپریل سے نویں سے 12 جماعت تک تمام سرکار و غیر سرکاری تعلیمی ادارے متاثرہ اضلاع میں پیر اور جمعرات کو کھلا کریں گے ، جن شہروں میں یہ پابندی لاگو ہو گی ان میں لاہور ، راولپنڈی ،گجرات ، گوجرانوالہ، ملتان ، بہالپور ، سیالکوٹ ، سرگودھا، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، رحیم یارخان ، شیخو پورہ اور ڈی جی خان شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تیسرا اہم اعلان یہ ہے کہ پنجاب میں نویں سے بارہویں جماعت ، اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے ۔

close