پنجاب اور خیبر پختونخوا سے سندھ میں داخلہ بند کیاجائے، ورنہ کورونا کی صورتحال سنگین ہو سکتی ہے، سندھ نے مطالبہ کر دیا

کراچی (پی این آئی) سندھ نے کورونا کی سنگین صورتحال کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہر طرح کا سفر بند کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔پریس کانفرنس میںسندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کورونا صورتحال پر سندھ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا والے حالات نہیں، پنجاب اور کے پی سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے کیونکہ لوگ آتے جاتے رہیں گے تو وائرس لوگوں کو نقصان پہنچائے گا، صحیح اقدام نہیں

کیے تو خدشہ ہے کہ سندھ میں بھی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان کیوں ملتوی کر دیا گیا؟

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی کر دیا گیا، دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج گلگت بلتستان کے دورے پر روانہ ہونا تھا جہاں تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جانا تھا۔ ترقیاتی پیکج میں پاور پراجیکٹس، سڑکوں کی تعمیر اور انٹرنیٹ فراہمی کے منصوبے شامل تھے۔ نے کا امکان ہے۔۔۔۔

پی ڈی ایم نے شوکاز نوٹس دئیے ہیں لیکن پیپلزپارٹی ۔۔۔۔۔ یوسف رضا گیلانی نے کیا بات کہہ دی؟

اسلام آباد(آئی این پی ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس دئیے ہیں تاہم اب تک اس کا جواب نہیں دیا۔ سینیٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فی الحال ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، ابھی تک پی ڈی ایم نے ہمیں شوکاز نوٹس دئیے ہیں جس کا ہم نے جواب نہیں دیا، ہمارے جواب کے بعد جو صورتحال بنے گی اس پر رائے دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں