اسلام آباد(پی این آئی )سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ووٹ لینے کا فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین سینیٹ یا اپوزیشن لیڈر کی
سیٹ میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے مگر یہ فیصلہ بلاول بھٹو نے کیا۔باپ پارٹی کے سینیٹرز کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ یہ ناراض اراکین تھے جنہوں نے نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا تھا ۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو برقرار رہنا چاہیے لیکن اسمبلیوں سے استعفی دینے کا ایک دم سے غیرمتوقع طور پر سامنے آیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں