سکھر(آئی این پی ) مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں صبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی سمیت 13 ملزموں کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی، 36 کروڑ کے ریفرنس میں ملزمان پرفرد جرم عائد کی گئی،ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا،
عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔۔۔۔۔
فردوس عاشق اعوان کو بڑا ریلیف، کیس خارج کر دیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن سے فردوس عاشق اعوان کو ریلیف مل گیا، این اے 75 ڈسکہ میں فردوس عاشق اعوان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاکیس خارج کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطاعات فردوس عاشق اعوان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے استفسار کیا کہ کیا فردوس عاشق اعوان حلقہ میں گئی تھیں؟، وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ فردوس عاشق اعوان نے حلقہ کے باہر پریس کانفرنس کی تھی۔ وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ سینئر وکیل موجود نہیں، کمیشن مزید وقت دے،ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ جونیئر وکلا کو موقع ملے توکیس پڑھ کر آیا کریں، واپس جا کر اپنی موکل کو بتانا کہ کیس جیت آیا ہوں۔ الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاکیس خارج کردیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں