پیپلزپارٹی کھل کر ن لیگ کیخلاف میدان میں آگئی، نواز شریف پر ڈیل کرنے کا الزام عائد کر دیا

کراچی(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور جنرل سیکرٹری نیئر بخاری نے کہا ہے کہ ہم نہ ڈیل پر یقین رکھتے ہیں نہ ڈھیل پر، ڈیل وہ کرتے ہیں جو 2019 میں ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف پر تنقیدی نشتر برساتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ

ہمارے پاس بہت باتیں ہیں لیکن خاموش ہیں کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ پی ڈی ایم کا جنازہ نکلے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو رخصت کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں، آج مہنگائی زوروں پر ہے، غریب آدمی پس رہا ہے، دوجماعتیں فیصلے مسلط کرنا چاہتی ہیں لیکن پیپلزپارٹی کسی کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دے گی۔نیئربخاری نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ ہم نہ ڈیل پر یقین رکھتے ہیں اور نہ ڈھیل پر، ڈیل وہ کرتے ہیں جو 2019 میں ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنایا کیونکہ ہماری اکثریت تھی، کسی کے ماتحت نہیں کہ یہ شوکازنوٹس دینے کی بات کررہےہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلاف اس وقت سامنے آئے جب پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے فیصلے کے برخلاف سینٹ میں اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف منتخب کروایا ۔پی ڈی ایم کی بڑی جماعت ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی ن لیگ کو سلیکٹڈ قرار دیا گیا تھا۔پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بنوانے میں اے این پی کا بھی اہم کردار رہا، جس وجہ سے پی ڈی ایم نے اے این پی کے رہنما امیر حیدر سے خصوصی ملاقات کی اور اُن سے پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے کی وجہ دریافت کی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور جنرل سیکرٹری نیئر بخاری نے کہا ہے کہ ہم نہ ڈیل پر یقین رکھتے ہیں نہ ڈھیل پر، ڈیل وہ کرتے ہیں جو 2019 میں ملک چھوڑ کر چلے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں