فیس بک صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،53کروڑ30لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک ہو گیا، کون کونسی معلومات لیک ہوئیں؟ اپنے پاس ورڈز تبدیل کر لیں

نیو یارک (پی این آئی) نامعلوم ہیکرز کے گروپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے 53 کروڑ 30 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز کی جانب سے فیس بک استعمال کرنے والے 106 ممالک کے صارفین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہیکرز نے صارفین کی معلومات چوری

کرکے انہیں آن لائن لیک کردیا ۔ یہ انتہائی ذاتی نوعیت کی معلومات ہیں جن میں ای میل، پاسورڈز، تاریخ پیدائش سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں۔اس تازہ ہیکنگ کا سب سے بڑا نشانہ امریکی صارفین بنے ہیں ۔ امریکہ کے تین کروڑ 20 لاکھ فیس بک صارفین کا ڈیٹا لیک کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ برطانوی اور 60 لاکھ بھارتی شہریوں کا بھی ڈیٹا چرایا گیا ہے۔

close