قومی اسمبلی کے بعد کابینہ نے بھی وزیراعظم پر عدم اعتماد کر دیا ؟ اپوزیشن کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہثابت ہو گیا کہ وزیراعظم کٹھ پتلی ہیں اور کابینہ بھی ان کے فیصلے نہیں مانتی،ثابت ہو گیا کہ وزیراعظم کٹھ پتلی ہیں اور کابینہ بھی ان کے فیصلے نہیں مانتی،قومی اسمبلی کے بعد کابینہ نے بھی وزیراعظم پر عدم اعتماد کر دیا ہے،عمران خان نے بطور وزیر تجارت بھارت کے ساتھ تجارت کا فیصلہ کر کے ای سی سی سے منظوری لی۔ جمعرات کو پاکستان

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ثابت ہو گیا کہ وزیراعظم کٹھ پتلی ہیں اور کابینہ بھی ان کے فیصلے نہیں مانتی، قومی اسمبلی کے بعد کابینہ نے بھی وزیراعظم پر عدم اعتماد کر دیا ہے، عمران خان نے بطور وزیر تجارت بھارت کے ساتھ تجارت کا فیصلہ کر کے ای سی سی سے منظوری لی،آج کابینہ نے وزیراعظم کے فیصلے کو مسترد کر کے ان پر عدم اعتماد کیا ہے ۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ عمران خان کو اپنی عزت کا خیال نہیں ہے تو کم از کم وزیراعظم کی کرسی کا خیال کر لیں، سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ یہ کٹھ پتلی تین سال گذرنے کے بعد بھی ایک فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ، لانے والے سوچیں کہ وہ کب تک عمران خان کی نااہلی کا بوجھ قوم کے کندھوں پر لادتے رہیں گے، حکومت نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا اور اندرونی طور پر تباہ کر دیا ہے۔ عمران خان کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر زرداری کے راستے پر چل ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کے وقار اور عوام کے مسائل پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں