لاہور (پی این آئی) عوام احتیاط کرے ورنہ فوج بلا کر کرفیو لگانا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کو خبردار کر دیا۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں کرونا بے قابو ہو
چکا ہے، ان حالات میں بھی جو شخص احتیاط نہیں کرتا وہ ناصرف اپنی ذات بلکہ اپنے اہل خانہ کا بھی دشمن ہے۔جو لوگ احتیاط نہیں کر رہے، ایس او پیز عمل نہیں کر رہے، وہ سن لیں کہ اگر احتیاط نہیں کی تو حالات مزید خراب ہوں گے اور فوج بلا کر کرفیو لگانا پڑے گا۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے بھی کہا ہے کہ اگرکورونا حالات خراب ہوئے تو مکمل لاک ڈاؤن بھی ہوسکتا ہے، وزیراعظم کا مئوقف ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا اور ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی تو عام آدمی کی زندگی پر اثر پڑے گا، اس لوگوں کی زندگیوں کو بھی چلنے دینا ہے۔دیہاڑی دار لوگ اور غریبوں کے کاروبار زندگی کو بھی دیکھنا ہے۔ ہماری معیشت کورونا کی پہلی لہر کے دوران بھی دنیا کے مقابلے میں بہتر رہی۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کو بند کرنا ہمارے لیے بڑا مشکل فیصلہ ہوتا ہے، اس سے بچوں کی تعلیم کا بڑا حرج ہوا ہے، لیکن حکومت کیلئے بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے، بچوں کی صحت کیلئے ضروری ہے کہ ان کو ایسی سرگرمیوں سے دور رکھا جائے جہاں وہ اکٹھے ہوسکتے ہیں۔بچے خود بھی بیمار ہوتے ہیں بلکہ وہ بیماری کو پھیلانے کا سبب بھی بنتے ہیں۔کورونا پھیلاؤ کے باعث تعلیمی اداروں میں 11اپریل تک چھٹیاں کی گئی ہیں۔اب حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، ہمارے لیے بڑا مشکل وقت ہے، ہر طرف سے دباؤ ہے، نجی سکولوں کی ایسوسی ایشنز کہتی ہیں سکول کھولے جائیں والدین کہتے ہیں ان کے بچوں کی صحت کا خیال رکھا جائے۔اولیول اے لیول کے امتحان ہونے ہیں، اس پر لوگوں کو بڑی تشویش ہے، اگر امتحان نہیں ہوں گے تو سال ضائع ہوجائے گا۔ اس لیے سارے فیصلے حالات کا جائزہ لے کر کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں