فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کیلئے خطرےکی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ریکارڈ کی فراہمی سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کسی ٹرانزیکشن پراعتراض ہے تواسے چیلنج کیاجاسکتاہے،فنڈنگ ایک شخص سے بھی ہوتوممنوعہ ثابت کرنے کیلئے کافی ہے،لازمی نہیں اکبرایس بابرہزاروں افرادکی ٹرانزیکشنز کوچیک

کریں۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ریکارڈکی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی،اکبرایس بابراورپی ٹی آئی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،سکروٹنی کمیٹی نے تحقیقات سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی،کمیٹی نے تحقیقات میں تاخیرکاملبہ درخواست گزاراکبرایس بابر پرڈال دیا۔رکن پنجاب نے کہاکہ اکبرایس بابردرخواستیں دیتے رہیں گے توکیس تاخیرکاشکارہوگا،پی ٹی آئی نے ریکارڈاکبرایس بابرکو دینے کی درخواست پرجواب جمع کرادیا،پی ٹی آئی نے اکبرایس بابرکواکاو¿نٹس کی تفصیلات دینے کی مخالفت کردی۔رکن پنجاب نے کہاکہ کسی ٹرانزیکشن پراعتراض ہے تواسے چیلنج کیاجاسکتاہے،فنڈنگ ایک شخص سے بھی ہوتوممنوعہ ثابت کرنے کیلئے کافی ہے،لازمی نہیں اکبرایس بابرہزاروں افرادکی ٹرانزیکشنزکوچیک کریں،الیکشن کمیشن پہلے بھی ریکارڈاکبر بابرکودینے کی درخواست خارج کرچکا،اکبرایس بابرنے اپنی دستاویزات کوخودصحیح ثابت کرناہے،جودستاویزات سکروٹنی کمیٹی نے جمع کیں وہ پبلک نہیں ہوسکتیں۔ فارن فنڈنگ کیس عمران خان کیخلاف آنیوالا ہے، حکومت کیلئےنئی پریشانی کھڑی ہو گئی اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی ہارون الرشید نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف آنے کا امکان ظاہر کر دیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ چند ہفتوں میں ہونے والا ہے۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ن لیگ کے دور میں جو الیکشن کمیشن کے ارکان تھے، ممکن ہے وہ

عمران خان کے خلاف فیصلہ دیں۔۔ واضح رہے کہ اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کیخلاف 6 سال سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اکبر ایس بابر کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کو بیرون ملک سے ممنوعہ فنڈنگ ہوئی، ان کے پاس اس کے شواہد بھی موجود ہیں۔ اکبر ایس بابر نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف مختلف حربوں کے استعمال سے اس معاملے کو 6 سال سے لٹکاتی آ رہی ہے۔جبکہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ اکبر ایس بابر اپوزیشن جماعتوں کی پشت پناہی سے حکمراں جماعت پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے آ رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے اپنے اکاونٹس کی تفصیلات اکبر ایس بابر کو فراہم کرنے کی بار بار مخالفت کی ہے، اور اب الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے بھی حکمراں جماعت کے

حق میں ہی فیصلہ سنا دیا ہے۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے والے اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا تھا کہ لاکھوں روپے کے عطیات ان فرنٹ اکاؤنٹس میں عطیات دہندگان نے جمع کروائے اور پی ٹی آئی ملازمین سے نقد ادائیگی کے لیے چیکس پر دستخط کروا کر یہ رقوم نکالی گئیں ، یہ غیر قانونی سرگرمی پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کا باعث بن سکتی ہے میں یہ معاملہ 11 ستمبر 2011 کو ایک خط کے ذریعے پارٹی چیئرمین عمران خان کے علم میں لایا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ میں نے جو بڑی جنگ شروع کی ہے اس کے لئے ہم نے پاکستان تحریک انصاف کے نام سے پارٹی بنائی تھی تاکہ ہم اس پلیٹ فارم سے معاشرے میں انصاف لا کر کڑا احتساب کیا جا سکے۔پی ٹی آئی میری اور سب ورکروں کی مشترکہ پارٹی ہے میں اس نظام کے خلاف اکیلا مقابلہ کرتا رہونگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close