حفیظ شیخ کی برخاستگی پی ڈی ایم کی کامیابی بڑی ہے، اپوزیشن لیڈر کا دعویٰ

کراچی(آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانے کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی کامیابی قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی عہدے سے برخاستگی پی ڈی ایم کی کامیابی اور حکومتی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کا

اعتراف ہے، ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ وزیرخزانہ کو عہدے سے ہٹانا پی ڈی ایم کی کامیابی ہے،حفیظ شیخ کو عہدے پر رہنے کے لیے سینیٹ الیکشن جیتنا ضروری تھا،بلاول بھٹونے کہا سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی شکست نے ان کا عہدے پر رہنا ناممکن بنایا،ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اعتراف کرلیا کہ ناکام پالیسیوں سے افراط زر میں اضافہ ہوا ہے۔۔۔۔ صدرِ مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر اعظم عمران خان کے بعد صدر مملکت عارف علوی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔انہوں نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔میں نے کورونا ویکیسن بھی لگوائی تھی تاہم اینٹی باڈیز دوسری ڈوز لگنے کے بعد بننا شروع ہوتی ہے جو کہ ایک ہفتے تک لگے گی،سب لوگ احتیاط جاری رکھیں۔اللہ کورونا میں مبتلا تمام افراد کو شفا نصیب کرے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں قرآن پا ک کی آیت اور ترجمہ بھی شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور متعدد وفاقی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکے ہیں۔وزیر دفاع

پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔گورنر سندھ عمران اساعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔عمران اسماعیل نے پرویز خٹک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ پرویز خٹک سے قبل صدر مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان بھی اس وبا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ شدید تر ہوتی جا رہی ہے۔ نیشن کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان کے 26 اضلاع کورونا کے حوالے سے ہائی رسک ہیں۔ یہ ایسے اضلاع ہیں جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close