پاکستان نے سعودی عرب کو بڑی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(پی این آئی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی سا لمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے پر

اتفاق کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے خلیج تعاون کونسل ممالک کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے سعودی عر کے کردار کو سراہا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے فیصل بن فرحان سے رابطہ کرکے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے سعودی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ سعودی فضائیہ کے دستے پاکستان پہنچ گئے، پاک فضائیہ کے ساتھ مل کر کیا مہم جوئی کی جائے گی؟ اسلام آباد(آئی این پی)سعودی فضائیہ کا دستہ دو ہفتوں پر محیط کثیر ملکی فوجی مشق ایسز میٹ 1-2021 میں شرکت کے لیے پاکستان فضائیہ کے آپریشنل بیس پر پہنچ گیا ۔پاکستان فضائیہ کے ترجمان کے مطابق بدھ کو سعودی فضائیہ کا دستہ دو ہفتوں پر محیط کثیر ملکی فوجی مشق ایسز میٹ 1-2021 میں شرکت کے لیے پاکستان فضائیہ کے آپریشنل بیس پر پہنچ گیا۔ پاکستان فضائیہ، امریکی فضائیہ اور سعودی فضائیہ ان مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔مصر، اردن اور بحرین کی فضائیہ کو بطور مبصر ان مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔مشقوں کا بنیادی مقصد شرکا کے انفرادی تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے باہمی اشتراک کو فروغ دینا اور حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی ہے۔پاک فضائیہ کے ایک ترجمان کے مطابق سعودی عرب کی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی یہ اس سال کی پہلی مشقیں ہیں۔ اسی لیے انہیں 2021-1 کا نام دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق رواں سال میں سعودی اور پاکستانی فضائیہ کی مزید مشترکہ مشقیں بھی متوقع ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close