عمران خان لاک ڈائون بعد میں لگانا پہلے عوام کو مفت ویکسین دو، مہاتیر نے کہا کارخانے بناؤ، عمران خان نے لنگر خانے بنا دیے، سراج الحق میدان میں آگئے

راولپنڈی(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ جن لوگوں نے 70سالوں سے زائد سے قوم کو یرغمال بنایا اور اداروں کو ہائی جیک کیا، عوام کی طاقت سے ان کا یوم حساب آنے والا ہے،اتوار کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم

پاکستان کی تاریخ سے بے خبر ہیں، وہ پاکستان ٹوٹنے کے دن بنگلا دیش کو مبارکباد دے رہے تھے،ان کا کہنا تھاکہ آج ہم مریخ تک پہنچ جاتے مگر کرپٹ اشرافیہ کے باعث پیچھے ہیں، مہاتیر محمد نے عمران خان کو کارخانے بنانے کا کہا لیکن انہوں نے لنگر خانے بنا دیے،سراج الحق کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے ادویات کی قیمت میں 300فیصد اضافہ کرکے غریب کیلئے علاج ناممکن بنا دیا، کورونا کو روکنے کیلئے حکومت نے عوام کو ماسک تک نہیں دیا، لاک ڈائون بعد میں لگانا، پہلے عوام کو مفت ویکسین دو،سراج الحق نے کہا کہ کیا بھارت، امریکا اوربرطانیہ میں کبھی مارشل لا آیا ہے؟ پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ ایک تکون ہیں، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سب اسٹیبلشمنٹ کی جماعتیں ہیں، سیاسی جماعتوں کا اختلاف صرف دودھ کے اس فیڈر پر ہے جو ابھی عمران خان کے منہ میں ہے،سراج الحق کا کہنا تھاکہ جن لوگوں نے 70 سالوں سے زائد سے قوم کو یرغمال بنایا اور اداروں کو ہائی جیک کیا، عوام کی طاقت سے ان کا یوم حساب آنے والا ہے۔۔۔۔۔ کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی پشاور(پی این آئی)کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی۔۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد

کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہ مالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا اور موقع پر دو اڈہ سب اسٹینڈ بھی سیل کیے اور کچھ گاڑیوں پر جرمانے بھی عائد کیے۔ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں صوبائی حکومت پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے پر مجبور ہو جائے گی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ تمام بس اڈوں میں کرونا ایس او پیز واضح طور پر آویزاں کئے جائیں اور عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور مسافروں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک لگانے کو یقینی بنایا جائے ورنہ اڈڈوں کو سیل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بس اڈوں پر باقاعدگی سے سینٹائزر کا اہتمام کیا جائے اور مسافروں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر

ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہ مالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close