ایکشن شروع ہو گیا،بڑے ادارے کے چیئرمین کو مالی بے قاعدگیوں کے الزام میں عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو مالی بے قاعدگیوں کے الزام پر عہدے سے ہٹادیاہے۔میڈیا کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ حکومت نے ایک دوسرا بڑا فیصلہ

کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 2 سال کردی ہے۔ نیب نے ڈاکٹر طارق بنوری کے خلاف بد عنوانیوں، بےقاعدگیوں، بدانتظامی اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی پر تحقیقات شروع کردی تھیں کہ اس دوران آرڈیننس جاری کر کے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کم کرکے انہیں فارغ کردیا گیا۔ڈاکٹرطارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے مئی 2018 میں تعینات کیا تھا اور ان کی 4سالہ مدت مئی 2022 تک تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں