60سے 65 سال کی عمر کے شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع، رجسٹریش کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) نے صوبوں کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔این سی او سی کا کورونا وباء کے پھیلاؤ کے رجحان کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس وفاقی وزیر

اسد عمر کی زیر صدارت جمعہ کی صبح منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ شعبہ،شادی کی تقریبات،ریسٹورنٹس،تجارتی سرگرمیوں اور عوامی اجتماع سے بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کی اطلاعات آرہی ہیں۔کورونا وباء میں خاص طور پر پنجاب خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں خطرناک حد تک اضافے کے تناظر میں آج (ہفتہ کو) این سی او سی کا خصوصی اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت منعقد ہوگا،جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزراء اعلیٰ اورکمشنر اسلام آباد کو ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔صوبائی چیف سیکرٹریز،ہیلتھ سیکرٹریز اور ہوم سیکرٹریز بھی مشترکہ اجلاس میں شامل ہوں گے۔اجلاس کے ایجنڈا میں وباء میں اضافے کے رجحان،ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال اور اہم طبی سہولیات بشمول آکسیجن بیڈز،وینٹی لینٹرز اور دیگر سازوسامان کی صورتحال کا جائزہ لینا شامل ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 60سے 65سال کی عمر کے شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل آج سے شروع ہورہا ہے جبکہ 50سے60سال کی عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن 30مارچ سے شروع ہوگی۔شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو اس کیلئے رجسٹرڈ کروائیں اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی، نیا شیڈول جاری کر دیا گیا، طلبا کیلئے اہم خبر آگئی کراچی(پی این آئی) کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی

بندش اور کوویڈ کیسز کے پیش نظر پاکستان بھر میں اپنے ’’او لیول‘‘ اور’’ آئی جی سی ایس ایز‘‘ کے آئندہ ماہ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کرتے ہوئے اسے ری شیڈول کردیا، اب یہ امتحانات 15 مئی کے بعد سے شروع ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ یہ فیصلہ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے حکومت پاکستان کی درخواست پر کیا گیا ہے جس کا کیمبرج انٹرنیشنل کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس فیصلے کے تحت امکانی طور پر او لیول کا پہلا پرچہ عید الفطر کے اگلے روز ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق اے لیول اور اے ایس کے امتحانی شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، یہ امتحانات شیڈول کے مطابق 26 اپریل ہی سے شروع ہوں گے۔واضح رہے کہ ری شیڈول کیے گئے او لیول کے امتحانات بھی 26 اپریل سے ہونے تھے جس میں 20 روز کی تاخیر کی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ایس او پیز کے ساتھ اے لیول اور او لیول کے امتحانات بیک وقت لینا ناممکن ہوگیا تھا جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کیمبرج انٹرنیشنل سے معاملے پر غور کی سفارش کی گئی تھی۔کیمبرج انٹرنیشنل کے نمائندے کے مطابق کورونا ایس او پیز پر بہتر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان

کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کیسز کے پیش نظر پاکستان بھر میں اپنے ’’او لیول‘‘ اور’’ آئی جی سی ایس ایز‘‘ کے آئندہ ماہ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کرتے ہوئے اسے ری شیڈول کردیا، اب یہ امتحانات 15 مئی کے بعد سے شروع ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close