کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنمائوں نے عدلیہ سے نئی مردم شماری کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی شہری سندھ کو نہیں گنا گیا، ایم کیو ایم پاکستان عوام سے وعدہ کرتی ہے کہ ہم عوام کو بیوقوف نہیں بننے دینگے، بھٹو صاحب کے دور سے لے کر کسی بھی مردم شماری
میں شہری سندھ کو درست نہیں گنا گیا، جس روز شہری سندھ کو صحیح گنا گیا، وزیراعلی شہری سندھ سے ہوگا،مردم شماری کا پانچ فیصد آڈٹ نہیں ہو سکتا تو پھر نئی مردم شماری کرائی جائے، جعلی ڈومیسائل کی بنیاد پر شہری سندھ کے بچوں کی نوکریاں چھین لی گئیں۔ تلخ ہوسکتا ہوں میں غدار نہیں ہو سکتا۔ سندھو دیش اور پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگانے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں،کوئی دائیں بازو کی سیاست کرتا ہے، کوئی بائیں بازو کی سیاست کرتا ہے، ایسا کسی سیاسی جماعت کے کارکن کے ساتھ نہیں ہوا، جیسا ایم کیو ایم کے کارکنان کے ساتھ ہوا ہے۔ سڑکوں پر ہمارے کارکنان کا خون بہایا گیا، ہماری بہنوں سے ڈوپٹے چھینے گئے، ہم کبھی پہاڑوں پر نہیں چڑھے لیکن ظلم کی معیاد کے دن تھوڑے ہیں، ہمارا قصور صرف مظلوم ومتوسط طبقے کے لئے آواز اٹھانا ہے،موجودہ حکومت کا ساتھ اس لیے دیا تھا کہ وہ ہمارے مسائل حل کرینگے، مگر یہ نہیں پتا تھا کہ ہمیں حکومت کے مسائل حل کرنا پڑیں گے، ایم کیو ایم وفاقی حکومت کے مسائل حل کر رہی ہے، ایم کیو ایم کمزور نہیں شریف ہو گئی ہے، ایم کیو ایم شریف ہوئی تو ساری سیاسی جماعتیں بدمعاش بن گئی ہیں۔، ایم کیو ایم پاکستان کے توسط سے ہی ملک میں عوام کی نمائندگی عوام کو ملی۔ مزدور کی نمائندگی پاکستان بھر میں صنعتکار اور شوگر مافیا کر رہے ہیں۔ اسمبلیوں میں عام آدمی کی نمائندگی دیکھنی ہو تو ایم
کیو ایم پاکستان کو دیکھو۔ان خیالات کا انہوں نے ایم کیو ایم کے 37ویں یوم تا سیس کے موقع پر نشترپارک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہما رے اجد اد نے ہمیں پو را پاکستان دیا تھا 23مارچ 1940 خواب دیکھا اور 14اگست 1947 کو خو اب کی تعبیر کی یہ ہما ری قیادت کے عزم ہو نے کا ثبو ت ہے اگر بانیا ن پاکستان کووقت اور زند گی مہلت دیتی تو وہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنا کر دونو ں با زوں کو جوڑ دیتا لیکن ہمیں ذولفقار علی بھٹو نے آدھا پاکستان دیا ہما رے اجد اد نے ہمیں پو را پاکستان پو را دیا تھا اور اس کی حفاظت تعمیر وتر قی کی ذمہ داری بھی ہمیں سونپی تھی جب ہم نے ہجرت کی تو اپنی علا قائی شناخت وہی چھو ڑ آئے تھے اور پاکستان پاکستانی بنا کر آئے تھے ہما ری خو اہش اور ارادہ تھا کہ ہم یو م تا سیس 18ما رچ کو بنے ہمیں بتا یا گیا کے 18ما رچ کو شہر کے امن اور ملک کی سلا متی کو خطرہ ہے تو ہمیں اپنے شہر کا امن اور ملک کی سلا متی سب سے زیادہ عزیز ہے اس لئے ہم نے تا ریخ تبد یل کر دی واضع رہے تا ریخ تبد یل کر نے سے تحریک تبد یل نہیں ہو تی ہما ری نسبتیں تحریک پاکستان تحریک خلا فت ریشمی رومال تحریک سر سید کے افکا ر سید احمد شہید اور 1857 جنگ آزادی سے جڑی ہو ئی ہے یہ سلسلہ حسرت مو ہا نی کی اسیر ی قائد اعظم کی استقامت اور شہید ملت
کی شہا دت سے جڑا ہو ا ہے 23مارچ پاکستان بننے کا فیصلہ تھا 18مارچ پاکستان بچانے کا فیصلہ ہے 23مارچ پاکستان بننے کا ارادہ تھا 18مارچ پاکستان بچانے کا وعدہ ہے ہم لو گ خو ش نصیب ہے کے ہمیں آزادی اور ہم بہت بد نصیب ہے کے ہم نے اس آزادی کی قدر نہیں کی جس کیلئے 20لا کھ سے زائدنفوس نے قر با نیا ں دیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مز ید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بے حسی کے دور میں وارد ہو ئی کہ جب ہم بے دردی کی طر ف جا رہے تھے لہذا ملک کی تر قی جمہو ریت کے راستے پر چل کر ہی ممکن ہے اور جہا ں جہا ں ضرورت ہے صوبے بنا ئیں جا ئیں لخصوص صوبے سندھ میں ایک علیحدہ شہر ی سندھ علا قوں پر مشتمل صوبہ قائم کیا جا ئے اور 2017 مر دم شما ری کو کا لعدم قرار دیا جائے اور جدید دنیا سے تعاون حا صل کر کے شفاف مر دم شما ری کر ائی جا ئے۔سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستا ن عامر خان نے کہا کہ آج پاکستان میں 100سے زائد سیا سی جما عتیں کام کر رہی ہے کو ئی دائیں با زو اور کو ئی با ئیں با زو کی سیا ست کر رہا ہے اور ان کے پاس ہزاروں کا رکنان ہے لیکن جو ظلم و زد یا تی ایم کیو ایم کے کا رکنان کے ساتھ روا رکھے گئے وہ کسی اور جما عت کے کا رکن کے ساتھ کبھی نہیں ہو ا ہما رے کا رکنان ما ورا ئے عدالت قتل کے زریعے شہر کی گلیا ں رنگین کی گئیں کا رکنان لا پتہ کئے گئے گر فتار کئے گئے ہم
نے کبھی جہا ز اغو ا نہیں کیا ہم نے کبھی یہ نہیں کہا ہم بھارت کے ٹینکو ں پر بیٹھ کر آئے گے ہم نے پہا ڑو ں پر چڑھ کر ہتھیا ر نہیں اٹھا ئیں ہما را قصور یہ ہے کہ ہم نے غریب متو سط طبقہ کے عوام کے حقوق کی با ت کی ہے میں بتا دینا چاہتا ہو ں کہ ظلم کے دن ختم ہو نے کو ہے۔عامر خان نے کا میاب جلسہ عام پر کا رکنان،ذمہ داران اور عوام کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کنو ر نویدجمیل نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج کا یہ مجمع ارادی پاکستانی ہے ہما رے آباواجد اد جو پاکستان کی تحریک چلا رہے تھے اور اپنے ارادے سے اس صوبہ میں آئے اور یہا ں کے با شند ے بنے لیکن یہا ں کی حکو متو ں نے مہا جر وں کے ساتھ جو ذیادتیاں کی اس کا نتیجہ ہے کے ہم آج استحصال کا شکا ر ہے جبکہ یحی خان الگ صوبہ بنا رہے تھے لیکن ہما رے بزرگو ں نے سندھ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہما ری اس محبت اور حب الو اطنی کاصلہ ہمیں ظلم وزدیا تی کی شکل میں دیا گیا۔ڈپٹی کنو ینر ایم کیو ایم پاکستان وسیم اختر نے کہا کہ آ ج ہم نے کا رکنان عوام کے اتحا د سے تمام سازشوں کو نا کام بنایا سینیٹرز کو ایو انو ں میں بھیجا اور یہ اتحا د بر قرار رہا ہم اپنے مسائل پر قابو پا لے گیں ایم کیو ایم کو سازشوں نے الجھا کر رکھا لیکن اس کے باوجو د بلد یا ت کے 117نما ئند وں کو متحد رکھا اور آج ایم کیو ایم پاکستان کے پر چم تلے متحد ہیں جس
طرح سینیٹ کے الیکشن ہم نے سازشوں کو کو ناکام بنا یا اسی طر ح آنے والے الیکشن میں بھی ہم سازشوں کو ناکام بنا ئینگے اور اپنی سیٹیں واپس لینگے۔بلد یات کے نظام ختم ہو ئے 7ما ہ گزر چکے تر قی کہاں نظر آرہی ہے اور سندھ کے شہر ی علا قے مسائل سے دوچارہے۔رکن رابطہ کمیٹی وسینیٹر فیصل سبز واری نے جلسہ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج ایم کیو ایم وہ واحد جما عت ہے جہا ں پر عوام کی نما ئند گی عوام کر تے ہیں یہی وجہ ہے کے ایم کیو ایم پاکستان ایو انو ں میں ان کا رکنان کو بھیجا جو پر چم لگا تے رہے اور دریا ں بچھاتے رہے لیکن حقیقی جمہو ریت اس وقت تک نہیں آئی گی جب تک ایو انو ں میں مز دور کی نما ئند گی فلا ر مل ما فیا اورشوگر مل ما فیا کر تی رہے گی اسی طر ح کسانو ں کی نما ئندگی جا گیر دار کر تا رہے گا جب تک جمہو ریت نہیں آسکتی۔ذولفقار علی بھٹو کے زمانے سے لیکر 2017 تک ہمیں یعنی مہا جر وں کو کبھی درست نہیں گنا گیا آج لو گ عدالتو ں میں پیٹیشنز لیکر جا رہے ہیں ایم کیو ایم نے مر دم شما ری سے پہلے ہم نے اپنے خدشات کا اظہا ر کیا تھا ہم 2017 میں عدالت گئے آج لیٹ لطیف ٹھکیدار بنا رہے ہیں اسی طر ح بلد یا تی نظام اور نما ئند وں کو اختیار دلا نے کیلئے ایم کیو ایم واحد جما عت ہے جو سب سے پہلے عدالتو ں سے رجو ع کیا۔ایم کیو ایم پاکستان عدم تشدد کی سیا ست کر رہی ہے اور سندھو دیش پاکستان مردہ باد
کہنے والو ں اور آزاد کر اچی کا نعرہ لگانے والو ں پر لعنت بھجتی ہے۔رکن رابطہ کمیٹی وممبر قومی اسمبلی کشو ر زہر ا نے کہا کہ آج کا یہ مجمو ع قائد اعظم کے 11اگست 1947 کے خطاب کا عکا س ہے ہما ری پہلی نسل نے پاکستان بنایا دوسری نسل نے پاکستان کو تعمیر کیا لیکن ہما رے ساتھ زدیا تی کی گئی تو ہم نے اس طعنے کو اپنے سر کا تا ج بنا یا ہم مہا جر ہے ہم نے ظلم وزیا دتی کیخلا ف آواز بلند کی تو پو رے ملک سے آوازآئی ہم بھی زیا دتی اور ظلم کا شکا ر ہے تو ہم نے پو رے ملک میں تنظیمی جا ل بچھایا آج یہا ں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد یہا ں مو جو دہے اور مہا جر وں کی نما ئند گی کیلئے معذور افراد مو جو د ہے اور معاشرے کا سب سے پسما ند ہ طبقہ خو اجہ سرا عزت ووقار کی تلا ش میں یہا ں مو جو د ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی وممبر سندھ اسمبلی خو اجہ اظہا ر الحسن نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ لو گ ہمیں کہتے ہیں کہ تم مہا جر کہا کہ تم تو انڈیا سے بھاگ کے آئے تھے تو ان کو میں بتا دینا چاہتا ہو ں کے مہا جر ہو نے پر ہمیں فخر ہے اور یہ مہا جر ہی پاکستان کی بنیا د ہیں اور ہم سے بڑا پاکستانی پو رے خطے میں کوئی نہیں اس مو قع پر خو اجہ اظہا ر الحسن نے اپنے روایتی خطاب سے ہٹ کر عوام سے نعر ے لگوائے جس سے پو را پینڈال میں موجو د عوام گر م جو شی کے ساتھ نہ صرف نعر ے لگتے رہے بلکہ فضا میں پر چم بھی لہر اتے
رہے۔رکن رابطہ کمیٹی ظفر کمالی نے کہاکہ آج یوم تا سیس کا د ن خو شی کا دن ہے اور ان عناصر کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ تقسیم سے کام نہیں چلے گا آج کا یہ اجتما ع مہا جر اتحا د کی علا مت ہے قومی یکجہتی کا مظہر ہے اور ایم کیو ایم کا ختم کر نے والے آکر دیکھ لے کے بانیا ن پاکستان کی اولا دوں کا مجمو عہ ہے پینڈال میں تل دھرنے کی جگہ نہیں اطراف کی گلیا ں پر ہو چکی ہیں آج کا جلسہ سندھ حکو مت کو بھی یہ پیغام دے رہا ہے تم اپنی نسل پر ستی پر مبنی پا لیسیو ں کو ختم کر و اور تمہا رے دن گنے جا چکے ہے۔رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے کہا کہ آج ہم ایم کیو ایم پاکستان کا یوم تا سیس منا رہے ہیں آج سے 37بر س پہلے ننھا سا پو دا لگا یا تھا آج وہ تنا ور درخت بنا چکا ہے آج میں ان لو گو ں کو با ور کر تا ہو ں جو ایم کیو ایم کو ختم کر نے کے خو اب دیکھ رہے تھے۔کہ جب بھی خو ن کی ضرورت پڑیگی تو گر دن ہما ری کٹے گی اور کو ئی ایم کیو ایم پاکستان کو ختم نہیں کر سکتا۔ صوبا ئی صدر پنجاب عابد گجر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو کو ئی نہ مٹا سکا ہے نہ مٹا سکے گا ایم کیوایم آج بھی زند ہ ہے میں آپ کو 37ویں یو م تا سیس کی مبا رکبا دیتا ہو ں۔ ایم کیو ایم پاکستان بلو چستان کے صوبا ئی صدر عمر ان کاکڑ نے کہا کہ متحد ہ قومی مو ومنٹ صرف مہا جر وں کی جما عت نہیں بلکہ تمام اقوام کی متحد جما عت ہے اور ہم اپنے جان مال کے ساتھ اس کی
حفاظت کر ینگے مہا جر حق پر ہے اور ہم با نیا ن پاکستان کو سر خ سلام پیش کر تے ہیں۔بعد ازاں کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے جلسے کے اختتام پر این اے 249کے ضمنی انتخابات میں متحدہ قومی موومن ٹ پاکستان کی جانب سے محمد مر سلین کو نامزد کیاگیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں