اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تصویر شیئر نہیں کی ،وزیراعظم کام کر رہے ہیں ، کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ، بہتر طریقہ کار یہی ہے کہ بند کمرے میں اجلاس نہ کیا جائے ،ایس او پیز کا خیال رکھنا چاہیے،، یوکے اسٹرین کی وجہ سے
پاکستان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، یہ تیزی سے پھیلنے والا مہلک وائرس ہے ، اگر کسی کو یہ کورونا ہو جائے تو بچنے کے چانسز بہت کم ہوتے ہیں ، جیسے ہم نے احتیاط کی ہمیں اس سے بھی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے،سخت فیصلے کرنا ہماری مجبوری ہے ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تصویر شیئر نہیں کی ،وزیراعظم کام کر رہے ہیں ، کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ، بہتر طریقہ کار یہی ہے کہ بند کمرے میں اجلاس نہ کیا جائے ،ایس او پیز کا خیال رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ یو کے اسٹرین برطانیہ میں آیا پھر پورے یورپ میں پھیلا ، بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی کورونا کیسز میں دوگنا اضافہ ہوا ، یوکے اسٹرین کی وجہ سے پاکستان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، یہ تیزی سے پھیلنے والا مہلک وائرس ہے ، اگر کسی کو یہ کورونا ہو جائے تو بچنے کے چانسز بہت کم ہوتے ہیں ، جیسے ہم نے احتیاط کی ہمیں اس سے بھی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ، اس وجہ سے ہم تیزی سے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، بڑے پیمانے پر ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اسی وجہ سے یہ وائرس پھیل رہا ہے ، اقدامات کا فائدہ تب ہی ہوگا جب انتظامیہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے میں کامیاب ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ وباء کے پھیلائو
کی وجہ سے ہم سختی کر رہے ہیں ، اسلام آباد میں نصف سے زیادہ آکسیجن سلنڈر موجود ہیں ، جب آدھے سے کم ہو جائے تو ہم اس کو خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہیں ، سخت فیصلے کرنا ہماری مجبوری ہے ، کورونا کیسز کی وجہ سے پہلے گلیاں بند کی جاتی تھیں ، اب سب سیکٹر بند کئے جاتے ہیں ۔۔۔۔ اس سال گرمیوں کی کتنی چھٹیاں ہوں گی اور امتحانات کب ہوں گے؟ محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے رواں سال صوبے میں امتحانات اور تعطیلات سے متعلق فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 30 جنوری2021 کو ہونے والی اسٹیرنگ کمیٹی میں کیے گئے فیصلے کے تحت اسکولز اور کالجزکے اکیڈمک سال 2021-2022 میں ہونے والے امتحانات اور 2021 کی چھٹیوں کا شیڈول تیار کردیا۔شیڈول کے مطابق نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021 کو لئے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوکر 16 اگست تک جاری رہیں گے۔حکم نامے کے مطابق امتحانات دو شفٹوں میں صبح اور شام لئے جائیں گے جبکہ ہفتے کے روز بھی امتحان لیے جائیں گے۔
دسویں جماعت کے امتحانات نتائج کا اعلان 15 ستمبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا۔بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا، گرمیوں کی چھٹیاں ایک ماہ یکم جولائی 2021 سے 31 جولائی 2021 تک ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں