لاہور( آن لائن )احتساب عدالت لاہو ر نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کورونا ویکسین لگوانے کی استدعا منظور کر لی ہے۔ عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو دو دن میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر
قومی اسمبلی شہباز شریف نے استدعا کی تھی کہ میری رواں سال عمر 70 سال ہوجائے گی،عدالت ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو ہدایت دے کہ مجھے کورونا ویکسین لگوائی جائے۔مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔۔۔۔ریلوے کے مسافر خبردار، بغیر ماسک سفر کرنیوالوں پر کتنا جرمانہ ہو گا ؟اسلام آباد ( آن لائن ) ریلوے حکام نے کورونا ایس او پیز کے تحت ٹرینوں میں صرف 70 فیصد بکنگ کے احکامات جاری کرتے ہوئے بغیر ماسک سفر کرنیوالوں پر جرمانہ عائد کرنیکا عندیہ دیدیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی کے بعد این سی او سی کے فیصلے کے تحت ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔اس سلسلے میں ریلوے حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹرینوں کی بکنگ 70 فیصد سے زائد نہیں کی جائے گی، ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں