کوئٹہ ( آن لائن ) کوئٹہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز پی کے 505 اڑان بھرنے سے قبل حادثے سے بال بال بچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی آنے والی پرواز کا اڑان بھرنے سے قبل رن وے پر ایمرجنسی دروازہ کھل گیا جس پر مسافروں نے شور مچا دیا۔طیارے کے کپتان نے مسافروں کی
چیخ و پکار کے بعد جہاز کو رن وے پر ہی روک لیا۔بعدازاں طیارے سے مسافروں کو اتار کر آدھے گھنٹے تک رن وے پر کھڑا رکھا گیا اور پھر لاؤنج میں لے جایا گیا۔ذرائع کے مطابق مسافروں کو دو گھنٹے انتظار کرانے کے بعد پرواز منسوخ کردی گئی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر طیارے کے ایمرجنسی گیٹ میں خرابی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے دروازہ بند نہیں ہوسکتا تھا۔ دروازے کو تبدیل کیا جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ کہ ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں