دوحہ (آن لائن )قطر نے ملک بھر میں ورکرز کیلیے کم سے کم تنخواہ میں11ہزار پاکستانی روپے کا اضافہ کردیا ہے۔قطر نے تمام ورکرز کے لیے کم سے کم تنخواہ 275 ڈالر یعنی 43 ہزار پاکستانی روپے یا 1 ہزار ریال مقرر کردی ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر کے سرکاری میڈیا نے کم سے کم اْجرت کا اعلان کیا
اور بتایا کہ اس کا اطلاق 30 اگست سے تمام نئے معاہدوں اور موجودہ معاہدوں پر ہوگا۔ قطر کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک میں موجود تمام ورکرز بشمول مقامی اسٹاف کو مکمل کام کی ماہانہ تنخواہ 1 ہزار ریال یعنی 275 ڈالر تنخواہ دی جائے گی جو پاکستانی روپے میں 43 ہزار روپے بنتی ہے۔قطر کی حکومت نے تنخواہ کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ ورکرز کو فی گھنٹہ کے حساب سے 1 اعشاریہ 30 ڈالر دینے ہوں گے۔حکومت نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ ا?جر پابند ہوگا کہ وہ ملازم کو رہائش اور کھانا فراہم کرے یا اس مد میں اضافی 800 ریال ادا کرے۔اس سے قبل عارضی طور پر کم سے کم ماہانہ تنخواہ 750ریال یعنی پاکستانی روپے میں 32 ہزار 136 مقرر تھی۔قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی نے وزارت محنت کے حوالے سے بتایا کہ نئی تنخواہ پر عمل درا?مد کا ا?غاز ہفتہ سے کیا جا رہا ہے۔۔۔ وزیر اعظم نے کب کب ماسک نہیں پہنا؟ ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا، نجی ٹی وی اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا ٹیسٹ مثبت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے، مگر انہوں نے ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق
وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا تاہم علامات بعد میں ظاہر ہوئیں۔کورونا وائرس مثبت آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے اور اجلاسوں کی صدارت بھی کی، انہوں نے کئی مواقع پر ماسک کا استعمال نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کی مگر ماسک کا استعمال نہیں کیا، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا، تب بھی ماسک نہیں پہنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، اس دوران بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا، سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اس تقریب میں بھی ماسک نہیں پہنا، عوام سے بھی ملتے جلتے رہے۔عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہی لاہور کا بھی دورہ کیا مگر اس دوران بھی ماسک نہیں پہنا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں