پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی، اپوزیشن کی دو اہم ترین جماعتوں کی بڑی سیاسی وکٹیں گرا دی

کراچی (پی این آئی)تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی رہنماوں کی اہم سیاسی وکٹیں اُڑا لیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی اور اے این پی رہنماوں کی وکٹس گرانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، پی پی پی اور عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماوں نے ساتھیوں سمیت

تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔تحریک انصاف میں شامل ہونے والے مقامی رہنماوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔ مقامی رہنما حاجی شیر فرزند اور شمشیر خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ حاجی شیر فرزند اور شمیرخان نے تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پرمکمل اعتمادکا اظہار کیا- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے رہنماوں کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی یا کسی اور جماعت کا نہیں بلکہ تحریک انصاف کا ہے، ہم پاکستان کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ حاجی شیرفرند اور شمشیرخان پشاور کے ضلعی ممبر رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ آج سے چند روز قبل پاکستان کے معروف سیاسی رہنما منیر احمد خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔اسی طرح 10 مارچ کو ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما اور سینیٹر بیرسٹر سیف جبکہ 9 مارچ کو پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رہنما نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی رہنماوں کی اہم سیاسی وکٹس اُڑا لیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی اور اے این پی رہنماوں کی وکٹس گرانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، پی پی پی اور عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close