اسلام آباد (آئی این پی ) جے یوآئی(ف)کے ترجمان اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان کے نوازشریف کو وطن واپس آنے کے مشورے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یوآئی(ف)اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف
کوواپس آنیکامشورہ نہیں دیا، نوازشریف کووطن واپسی کامشورہ فضل الرحمان نہیں انکے معالج دیں گے۔ترجمان جے یوآئی(ف)کا کہنا تھا کہ مختلف ٹی وی چینلزپرچلنے والی خبریں بے بنیادہیں، جے یوآئی سمجھتی ہے، نواز شریف بیمار ہیں،انہیں علاج کی ضرورت ہے، نوازشریف کی طبیعت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔۔۔۔۔آصف زرداری سے سوال پوچھ لیا گیا،
پی ڈی ایم کے اجلاس کی تقریر لیک کیسے ہو گئی؟لاہور (پی این آئی) ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم اختلافات کی خبروں کے حوالے سے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری سے سول کیا کہ ان کی تقریر لیک کیسے ہو گئی ؟ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو جواب دینا ہوگا کہ کس نے بددیانتی کی؟ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی اسی بات پر زیادہ ناراض ہوئے اور وہ پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتے تھے ۔ اس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےپیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ دونوں طرف سے غلط باتیں ہوئیں، مولانا فضل الرحمان کا پیپلزپارٹی کے رویئے کو غیر جمہوری قرار دینا درست نہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ استعفوں کے بعد ضمنی انتخاب ہوگئے تو اسے کیسے روکیں گے؟ ڈیڈلاک پیپلز پارٹی کا پیدا کردہ نہیں ،انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مثبت جواب لے کر آئیں ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں