وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا، کس کس وزیر کی چھٹی ہونیوالی ہے؟

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران کا وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردو بدل کا فیصلہ ، کئی وفاقی وزرا کے قلمدان بھی تبدیل کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ چند روز میں وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا، ممبران کے قلمدان بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ بیرسٹر علی ظفر، فیصل

واوڈا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد چند روز میں کابینہ میں تبدیلی کا امکان ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم وزراءکی کارکردگی کی بنیاد پر وفاقی کابینہ میں تبدیلی کریں گے جبکہ کابینہ ممبران کے قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ۔نو منتخب سینٹر بیرسٹر علی ظفر اور فیصل واوڈا کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔واضح رہے فیصل واوڈا سے سینٹر منتخب ہونے کے بعد وزارت پانی و بجلی کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا ۔ وزیراعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی دھمکی دیدی، نامور صحافی کا حیران کن انکشاف اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسٹیبلشمنٹ کو ایک ایس او اس دیا ہے کہ سارا کچھ جا رہا ہے۔اور ہم نے دیکھا ہے کہ عمران خان نے جو ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بلا کر جو بات کہی تھی وہ ان کے لئے نہیں تھی وہ پیغام اسٹیبلشمنٹ کو دینا تھا تھا۔عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتے تھے کہ اگر آپ مجھے نہیں بچائیں گے تو میں اسمبلیاں تحلیل کر دوں گا پھر اگلے الیکشن ہوں گے وہ آپ سنبھال لینا۔اگر آپ الیکشن نہ سنبھال سکے تو پھر عمران خان تو نہیں آسکے گا پھر تو نواز شریف اور مریم نواز آئیں گے آپ ان کو سنبھالنا۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت مختصر اور سیدھا سادہ اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دیا جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ بھی جاگ گئی اور انہوں نے کہا کہ یہ نیوٹری لٹی کہیں مہنگی نہ پڑ جائے۔عمران خان کا کوئی پتہ نہیں ہے یہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔اس کے بعد صادق سنجرنی کو جتوایا گیا تاکہ عمران خان کو تیسری شکست نہ ہو اور تھوڑا

سا ان کا بھی حوصلہ بحال ہو ۔اپوزیشن بھی اس معاملے کو عدالتمیں لے گئی ہے،اب دیکھنا یہ ہے کہ سینیٹ کارروائی چینلج ہو سکتی ہے یا نہیں وہ الگ بات ہے کہ ہر چیز چیلنج ہو سکتی ہے۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا کیس بہت مضبوط ہے اور عدالت کے لئے مشکل ہو جائے گا،اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا ہو گا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:واضح رہے کہ جمعہ کے روز چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ الیکشن میں حکومت اپوزیشن کو اپ سیٹ شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔ پہلے ہوئی پولنگ میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے۔ یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے 8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔تاہم اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ جان بوجھ کر ووٹ مسترد کیے گئے۔

close