پشاور(آئی این پی ) وزیراعلی خیبر پختونخوا کی بنائی گئی کمیٹی نے کورونا وبا کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار دکانیں بند کرنے کی سفارش کردی جب کہ صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت
نے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلی کی جانب سے بنائی گئی وزرا کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں۔ کمیٹی نے ہفتہ اتوار دکانیں بند رکھنے، مارکیٹیں شام سات بجے بند کرنے، شادی ہالز میں 300 سے زائد افراد کی تقریب پر پابندی اور تقریب کھلے مقامات پر منعقد کرانے کی سفارشات کی ہیں۔ کمیٹی کے رکن صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بتایا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور نئے فیصلوں کے حوالے سے تاجر تنظیموں سے رابطہ ہوا ہے ، محکمہ کھیل نے صوبہ بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور تحصیل اسپورٹس کمپلیکس ایس او پیز کے تحٹ کھلے رہیں گے لیکن کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔۔۔۔اب تو حساب کتاب ہو گا،
نیب نے مریم نواز کو26 مارچ کو دوبارہ طلب کر لیالاہور (آئی این پی) نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کو چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں جس کی روشنی میں نیب کی تفتیشی ٹیم کو مریم نواز سے تحقیقات کرنی ہیں، اس سلسلے میں نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مریم نواز
کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی لاہور ہائی کورٹ میں دائر کررکھی ہے، جس پر مرایم نواز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں