کورونا کی تیسری لہر، جانی نقصان کا گراف مسلسل اوپر جانے لگا، بہت محتاط ہو جائیں

اسلام آباد (پی این آئی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب اورخیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 61 اموات ہوئیں جن میں سے 22 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سینٹر کےجاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 351 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 33 فیصد,لاہور میں 37 فیصد،بہاولپور میں 27 فیصد اور اسلام آباد میں 43 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 51 فیصد،ملتان میں 31 فیصد،گجرات میں 67 فیصد اور اسلام آباد میں 40 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 38 ہزار 799 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 878, پنجاب میں 16 ہزار 132, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 1, اسلام آباد میں 5 ہزار 260, بلوچستان میں 545,گلگت بلتستان میں 334, آزاد کشمیر میں 649 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 867 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 263 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 792 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار 315 ہے جن

میں سے آزاد کشمیر میں 11 ہزار 161، بلوچستان میں 19 ہزار 247،گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965، اسلام آباد میں 48 ہزار 938, خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 819، پنجاب میں 1 لاکھ 89 ہزار 362 اور سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 823 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 656 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 468 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 5 ہزار 853 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 179 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اور 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 529 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 202 اموات، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 322 اموات۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 96 لاکھ 3 ہزار 865 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 487 مریض زیر علاج ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close