کراچی (پی این آئی) پاکستان کی قومی ائر لائن پی آئی اے پر پابندیاں لگی ہوئی ہیں اور وہ بین الاقوامی پروازیں چلانے سے قاصر ہے ، ایسے حالات میں اندرون ملک پروازیں شروع کرنے والی پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ائر نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز کر نے کاا علان دیا ہے۔منصوبے کے
تحت آج سیرین ایئر کی پہلی بین الاقوامی پرواز اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر شارجہ کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ سیرین ائر لائن کے حکام کے مطابق اسلام آباد سے ہفتہ وار تین پروازیں شارجہ کے لیے چلائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ائر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے لاہور سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا تاہم لاہور سے دبئی جانے والی پروازوں کی ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے شارجہ کی پرواز کے لیے یک طرفہ کرایہ 23 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ریاض اور جدہ کے لیے فضائی آپریشن شروع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سیرین ائر لائن نے چین اور برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کرنے کی اجازت کے لیے ضروری کارروائی شروع کررکھی ہے۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں