دو ہفتوں کیلئے سکول بند لیکن وہ تعلیمی ادارے جن پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا، طلبا کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے 7 اضلاع میں تعلیمی ادارے آج(پیر) سے دو ہفتوں کیلئے بند رہیں گے ۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے تعلیمی ادارے 15 مارچ سے 28 مارچ تک بند رہیں گے۔ فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر

ہوگا، پابندی کااطلاق امتحانات والے سکولوں پر نہیں ہوگا جن سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔ اسلام آباد، پشاور اور مظفر آباد میں بھی تعلیمی ادارے بند ہوںگے ، سندھ اور بلوچستان میں کورونا کے حالات ابھی ٹھیک ہیں، سندھ اور بلوچستان کے سکولوں میں بچے 50 فیصد حاضری سے آئیں گے، گلگت بلتستان میں بھی کورونا صورتحال بہتر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close